اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا مولانا سید علی تقوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

ابنا۔ ہندوستان کے نامور عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی تقوی کے انتقال پرملال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے مرحوم مغفور کے فرزند کو خطاب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے: مرحوم امام خمینی(رہ) کی تحریک کے آغاز سے ہی انقلاب اسلامی کے ساتھ رہے اور اپنی عمر کے آخری لمحے تک امام راحل کے مقاصد کو تقویت پہنچائی۔ اور رہبر انقلاب اسلامی اور مراجع عظام کی جانب سے وکیل ہونے کی حیثیت سے سالہا سال اپنی بابرکت عمر کو اسلام کی خدمت اور قرآن و اہل بیت(ع) کی تعلیمات کی نشر و اشاعت میں صرف کیا۔

پیغام کا مکمل ترجمہ:

بسمه تعالی

اذا مات المؤمن الفقیه ثلم فی الاسلام ثلمة لا یسدها شیء.

جناب حجت الاسلام والمسلمین جناب آقای سيد محسن تقوی دام عزه العالی 

نمائندہ رہبر انقلاب اسلامی وامام جمعہ و جماعت جامع مسجد کشمیری گیٹ دہلی

سلام علیکم

 آپ کے والد محترم اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن حجت الاسلام و المسلمین جناب سید علی تقوی کا انتقال پرملال، انتہائی دکھ و افسوس کا باعث بنا۔

مرحوم مغفور جنہوں نے امام خمینی(رہ) کی تحریک کے آغاز سے ہی اسلامی انقلاب کا ساتھ دیا اپنی حیات طیبہ کے آخری لمحے تک امام راحل کے اہداف و مقاصد کے تئیں وفاداری کا ثبوت دیا اور رہبر انقلاب اسلامی نیز دیگر مراجع تقلید کی جانب سے وکیل اور نمائندہ ہونے کی حیثیت سے سالہا سال اپنی بابرکت عمر کو اسلامی خدمات اور قرآن و اہل بیت(ع) کی تعلیمات کی نشر و اشاعت میں صرف کیا۔

ہم اپنی جانب، مجلس اعلیٰ کے اراکین اور مجمع جہانی اہل بیت(ع) کی جانب سے اس مصیبت پر آپ، مرحوم کے اہل خانہ اور ہندوستان میں اہل بیت(ع) پیروکاروں کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

خداوند عالم سے مرحوم مغفور کے لئے بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

محمد حسن اختری

سیکرٹری جنرل مجمع جہانی اہلبیت(ع)

تبصرے
Loading...