اگر آپ نہ آئیں تو میں مسجد نہیں جاوں گا

اگر آپ نہ آئیں تو میں مسجد نہیں جاوں گا

امام خمینی (رح) کے ایک قریبی ساتھی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ نجف اشرف میں امام (رہ) نماز ظہر کو مسجد کے بجاے گھر ہی میں ادا کرتے تھے امام خمینی(رح) کے گھر کے پاس ترکیوں کی ایک مسجد تھی اور اسی مسجد میں شیخ انصاری نماز ادا کرتے تھے اور اسی مسجد میں درس بھی دیتے تھے لہذا اسی لئے اس کو شیخ کا مدرسہ بھی کہتے تھے مرحوم بحرالعلوم اس مسجد میں نماز پڑھاتے تھے وہ مریض ہو گئے تھے تو لوگوں نے بہت کہا کہ اب آپ اس مسجد میں امامت کریں لیکن امام (رہ) نے منع کر دیا پھر مرحوم بحرالعلوم نے اپنے نمائندوں کو بھیجا لیکن پھر بھی امام (رہ) منع کر دیا اور آخر کار خود مرحوم بحرالعلوم نے اسی مریضی کی حالت میں تشریف لائے اور امام (رہ) سے کہا کہ اگر آپ تشریف نہ لائیں تو میں بھی مسجد نہیں جاوں گا۔

تبصرے
Loading...