امریکی ناپاک عزائم کےخلاف، مزاحمت جاری

امام خمینی(رح) کو عالمی یوم القدس پر خراج عقیدت اور مظلوم فلسطینی قوم سے وفاداری کا اظہار۔

جمعۃ الوداع، رمضان المبارک کے موقع پر چار ہزار ملکی اور غیرملکی صحافی اور میڈیا، اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کو بھرپور کوریج دیں گے۔

رمضان شریف کا کہنا تھا: عالمی یوم القدس، امت مسلمہ کی وحدت اور جہاد کی بنیاد ہے۔ اس دن کے موقع پر مظلوم فلسطینی قوم کی فتح اور ناجائز صہیونی ریاست کے خاتمے کےلئے آواز بلند کی جائےگی۔

واضح رہےکہ حضرت امام خمینی (رح) نے 7 اگست 1979ء میں اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد، اپنے ایک تاریخی بیان میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کردیا تھا۔

آج رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے دن، اعلی ایرانی قیادت، سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے امت اسلام کے ہمراہ ریلیوں میں شرکت کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ایرانی شخصیات نے ناجائز صہیونی ریاست کو اسلامی خطے میں ایک ناسور قرار دیتے ہوئے غاصب اسرائیل کو عالم اسلامی میں تفرقے اور خانہ جنگی کا باعث، ٹھہرایا۔

اسی کے ساتھ، اسلامی ایران کے مختلف صوبے اور علاقوں سمیت تہران کے مختلف حصوں میں بھی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا اور اسلامی انقلاب کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رح) کو عالمی یوم القدس پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امام خمینی (رح) کے مقاصد اور مظلوم فلسطینی قوم سے وفاداری کا اظہار کیا گیا۔

عظیم انسانی ریلی کے دوران، صدر مملکت شیخ حسن روحانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: عالمی یوم القدس کے موقع پر ایرانی قوم کی جانب سے امریکہ کو واضح پیغام یہ ہوگا کہ ہم ماضی کی مانند، امریکی ناپاک عزائم کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: آج عالمی “یوم القدس” کے دن، منایا جارہا ہے جبکہ خطے میں دہشت گردوں کی کارروائیوں اور امریکی سینیٹ کے ایران مخالف اقدامات میں اضافہ ہوا ہے؛ یہ ہماہنگی کیسے؟

صدر روحانی نے کہا: فلسطین کے مظلوم عوام گزشتہ 70 سالوں سے صہیونیوں کے مظالم کے شکار ہیں؛ عالمی یوم القدس، صیہونیزم سے اظہار نفرت اور فلسطینی قوم کی حمایت کا اعلان ہے۔ ناپاک صہیونی مولود خطے میں موجود دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے جبکہ علاقائی اقوام ایسے سفاک عناصر کا خاتمہ چاہتے ہیں تو دوسری طرف امریکہ، آزاد اقوام کے حقوق کی پامالی جاری رکھا ہے۔

ایرانی صدر نے ایران مخالف امریکی حالیہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج کی اس ریلیوں کا امریکی حکام کو یہ پیغام ہوگا کہ ایرانی عوام، ہرگز امریکی ناجائز عزائم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اور ہم اپنے مقاصد کے حصول کےلئے متحد سفر جاری رکھیں گے۔

تبصرے
Loading...