امریکہ نے سپاہ قدس کے نئے کمانڈر سردار قاآنی کو دی جان سے مارنے کی دھمکی

امریکہ نے سپاہ قدس کے نئے کمانڈر سردار قاآنی کو دی جان سے مارنے کی دھمکی

ایرانی امور پر امریکہ کے خاص نمائندے برائن ہک نے الشرق الاوسط نیوز پیپر کو ایک انٹرویو دیتے ہوے کہا اگر سپاہ قدس کے نئے کمانڈر قاآنی نے شہید قاسم سلیمانی کے راستے پر چلنے کی کوشش کی تو ان کا انجام بھی شہید قاسم سلیمانی جیسا ہو گا ٹرمپ کے مشیر خاص نے امریکی حکام کی طرح بے بنیاد الزام لگاتے ہوے کہا کہ سردار قاآنی بھی اگر سردار اسلام شہید قاسم کی طرح امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائیں گے تو ان کا انجام بھی شہید قاسم سلیمانی کی طرح ہو گا ٹرمپ کا  مشیر برائن ہک ان دنوں اقتصادی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ڈیوس پہنچا ہے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی امور پر امریکہ کے خاص نمائندہ نے الشرق الاوسط نیوز پیپر کو ایک انٹرویو دیتے ہوے کہا اگر سپاہ قدس کے نئے کمانڈر قاآنی نے شہید قاسم سلیمانی کے راستے پر چلنے کی کوشش کی تو ان کا انجام بھی شہید قاسم سلیمانی جیسا ہو گا ٹرمپ کے مشیر خاص نے امریکی حکام کی طرح بے بنیاد الزام لگاتے ہوے کہا کہ سردار قاآنی بھی اگر سردار اسلام شہید قاسم کی طرح امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائیں گے تو ان کا انجام بھی شہید قاسم سلیمانی کی طرح ہو گا ٹرمپ کا  مشیر برائن ہک ان دنوں اقتصادی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ڈیوس پہنچا ہے۔

برائن ہک نے کہا کہ اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے بھی بارہا اس بات کو کہا تھا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اسے سخت جواب دیا جاے گا ٹرمپ کے مشیر خاص کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ ایران کی فوج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراق میں امریکی ائیربیس عین الاسد کو اپنے میزائلوں کا نشانہ بنایا جس میں امریکہ کو بھاری جانی اور مالی نقصان اُتھانا پڑا تھا ایران کے اس پختہ رد عمل نے امریکی صدر کو لگام لگا دی تھی جس کے بعد امریکی صدر ایران کے خلاف کسی کاروائی کو انجام دینے کے بجاے امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی حقیقت کو چھپاتے رہے حالانکہ اس سے پہلے امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں ایران کو دھمکی دیتے ہوے کہا تھا کہ اگر ایران نے شہید قاسم سلیمانی کا بدلہ لیا تو ایران کے باون مقامات کو نشانہ بنایا جاے گا مگر ٹرمپ اب تک صرف اپنے فوجیوں کے تابوت چھپانے میں ہی لگا ہوا ہے۔

واضح رہے سردار اسلام شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سپاہ قدس کے نئے سربراہ قاآنی نے قدس فورس کی کمانڈ سنبھالتے ہوے اپنے ایک بیان میں امریکہ کو للکارتے ہوے کہا ہیکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے نئے سربراہ نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے بزدلانہ حملے میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کا امریکا سے مردانگی کے ساتھ بدلہ لیں گےقدس فورس کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران امریکا کی طرح پیچھے سے بزدلانہ وار نہیں کرتا بلکہ مردوں کی طرح سامنے آکر مقابلہ کرتا ہے اور جلد ہی امریکا کو پتا چل جائے گا کہ اس نے کس سے ٹکر لی ہے۔

تبصرے
Loading...