امریکا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

امریکا ہمارا کچھ  نہیں بگاڑ سکتا:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ ایسے موڑ پر پہنچا چکا ہے جہاں وہ بہت دولت خرچ کر رہا ہے لیکن اسے کوئی نتیجہ نہیں مل رہا یہی امریکا کے زوال کی نشانی ہے امریکا اپنی فوجی طاقت سے دنیا پر حکومت نہیں کر سکتا امریکا اپنی فوجی طاقت کو اپنی سیاسی طاقت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے آج امریکا کے حامی بھی امریکہ سے نا امید ہو چکے ہیں اور وہ اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ مشکل وقت میں امریکہ ان کا ساتھ بھی چھوڑ دے گا۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ حسین سلامی نے کہا کہ امریکا کے دوست اسرائیل اور سعودی عرب بھی یہ بات سمجھ چکے ہیں کہ مشکل وقت میں امریکہ بھی ان کا ساتھ نہیں دے گا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ ایسے موڑ پر پہنچا چکا ہے جہاں وہ بہت دولت خرچ کر رہا ہے لیکن اسے کوئی نتیجہ نہیں مل رہا یہی امریکا کے زوال کی نشانی ہے امریکا اپنی فوجی طاقت سے دنیا پر حکومت نہیں کر سکتا امریکا اپنی فوجی طاقت کو اپنی سیاسی طاقت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے آج امریکا کے حامی بھی امریکہ سے نا امید ہو چکے ہیں اور وہ اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ مشکلات میں امریکہ ان کا ساتھ بھی چھوڑ دے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ حسین سلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ریاست اردبیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے سے ملاقات کی اس ملاقات میں حسین سلامی نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایک اسلامی راستے کو طہ کیا ہے جب اسلام کے دشمنوں نے ایران کو سیاسی میدان سے دور کرنے کی کوشش کی تو اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) نے اسلام کو دوبارہ عزت بخشی انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رح) کے ایمان اور توکل کے سامنے ساری باطل طاقتیں کمزور پڑھ گئیں۔

حسین سلامی نے کہا اسلامی تحریک کے راہنما امام خمینی(رح) نے امریکا جیسی دنیا کی بڑی فوجی طاقتوں کا مقابلہ کیا اور ان طاقتوں کو ایسی شکست دی کہ وہ آج تک اسلامی جمہوریہ ایران سے شکست کھا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ امریکا نے سب سے اسلامی انقلاب کے خلاف بغاوت کروائی جس میں اسے شکست ہوئی انہوں نے کہا کہ امریکا کو دوسری بڑی شکست اس وقت ہوئی جب جمہوریہ اسلامی ایران کے مومن جوانوں نے تہران میں اس کی سفارت پر قبضیہ کیا اس کے بعد طبس میں بھی اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور انشاء اللہ ہمیشہ امریکا کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے شکست ہی کھانا ہو گی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ حسین سلامی نے کہا کہ امریکا خود اس بات کا اقرار کر چکا ہے ہیکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ان کی ساری سازشیں ناکام ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جب امریکی آپشنز پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ امریکا ان آپسنز میں سے کسی بھی کو استعمال نہیں کر سکتا یعنی امریکا آج مجبور اور ناتوان ہو چکا ہے۔

تبصرے
Loading...