امت واحدہ کی تشکیل اسلامی انقلاب کی اہم ترین پیداوار

امت واحدہ کی تشکیل اسلامی انقلاب کی

انجمن موبدان تہران  کے رکن نے کہا امام خمینی(رح) نے قومی اتحاد اور یکجہتی سے ملک میں ایسے شرائط مہیا کئے جن کی وجہ  سے قانون اساسی میں اقلیتوں کے حقوق کی رعایت ہو سکی اصل میں قومی اتحاد اسلامی انقلاب کی سب سے اہم کامیابی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ذرائع ابلاغ کی رہورٹ کے مطابق گذشتہ روز ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم اور ثقافتی وزارت کے شعبہ دینی اقلیتوں کے تعاون سے ایوان شمس ہال میں ایک کانفرنس میں منعقد ہوئی جس میں ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم کے وائس چانسلر حجۃ الاسلام نواب نے بھی شرکت کی۔

اس کانفرنس میں انجمن موبدان تہران  کے رکن پدرام سروش پور  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا امام خمینی(رح) نے  قومی اتحاد اور یکجہتی سے ملک میں ایسے شرائط مہیا کئے جن کی وجہ  سے قانون اساسی میں اقلیتوں کے حقوق کی رعایت ہو سکی اصل میں قومی اتحاد اسلامی انقلاب کی سب سے اہم کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے انسانی اقدار کو بحال کیا ہے اور اس کی کامیابی کا راز بھی قومی اتحاد اور یکجہتی میں تھا اور امام خمینی(رح) کا ماننا تھا کہ کسی بھی انسان کا حق ضائع نہیں ہونا چہایے انہوں نے کہا کہ امام خمینی(رح) نے پیغمبران الہی کی سیرت پر عمل کرتے ہوے معاشرے میں عدالت قائم کی اور ایرانی عوام نے بھی اس سنت الہی کو زندہ کرنے میں امام خمینی(رح) کا ساتھ دیا ۔

پدرام سروش پور نے کہا کہ بت اور بت سازی صرف ماضی میں نہیں تھی بلکہ آج بھی ایسے بت ہیں جن کا وجود انسانی اقدار کے لئے خطرہ ہے انہوں نے کہا اسلامی انقلاب کی ثقافت میں ہمیشہ یکجہتی تھی جس میں ہمیشہ اسے کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے قانون اساسی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا قانون اساسی میں عدالت سے کام لیا گیا ہے اور یہ سب امام خمینی(رح) کے اسلامی انقلاب کا نتیجہ ہے اسلامی انقلاب میں اتحاد اور یکجہتی اس بات کا سبب بنی کہ قانون اساسی میں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا گیا ۔

اس کانفرنس میں ایران میں کاتولیک چرچ کے راہنما نے بھی شرکت کی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ  اسلامی انقلاب آج بھی آیہ اللہ العظمی امام خامنہ ای کی راہنمائی میں امام خمینی(رح) کے اہداف کو عملی جامعہ پہنا رہا ہے انہوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا کہ ہم اسلامی انقلاب سے اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہیں۔

اس کانفرنمس میں ادیان اور یونیورسٹی قم کے وائس چانسلر نے  بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اسلامی انقلاب میں آج بھی تمام ادیان کے عقائد کی تعلیمات دی جاتی ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ابوالحسن نواب نے کہا کہ اسلامی ایران ہمیشہ سے تمام مذاہب کا محافظ ہے اور طویل عرصے سے اس سرزمین سے تمام مذاہب کے علوم کو نشر کیا جا رہا ہے اور انہی تعلیمات کی بنا پر ایران کے زرتشتیوں اور یھیودیوں نے ایران کے خلاف ہونے والی آٹھ سالہ جنگ کے خلاف اپنے ملک کا دفاع کیا ۔

ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم کے وائس چانسلر نے کہا موجودہ ایرانی پارلیمنٹ میں پچاس مختلف مذاہب کے نمائندے موجود ہیں اور اسی طرح آج بھی اسلامی جمہوری ایران میں تمام مذاہب کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پائی جاتی ہے۔

 

تبصرے
Loading...