امام خمینی (رح) مظلوموں کے مسیحا تھے

آپ اپنا تعارف کرایں؟

میرا نام سید عظمت حسین شاہ میرا تعلق ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر سے ہے میں ایک معلم ہوں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے معاشرے میں دینی کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

 

آپ امام خمینی (رح) کو کب سے اور کیسے جانتے ہیں ؟

امام خمینی (رح) نے جب رضا شاہ جیسے ظالم اور بےدین بادشاہ کا اپنی تحریک کا آغاز کیا تو تقریبا پوری دنیا کی میڈیا نے ان کے بارے میں کہا اور لکھا اسی دوران ہندوستان کے اخبارات اور ٹیلی ویژن نے بھی امام خمینی (رح) کے بارے کہا اور لکھا اسی وقت میں امام خمینی (رح) کو جانتا ہوں۔

 

امام خمینی(رح)  کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جن میں میں ان کی شخصیت کو بیان کر سکوں لیکں جہاں تک مین نے امام خمینی( رح) کو پڑہا ہے تو امام خمینی (رح) پوری دنیا کے غریبوں اور مظلوموں کے مسیحا تھے انھوں نے مظلوموں کو ظلم کے خلاف بولنے کا جذبہ دیا اور ایک بار پھر اسلامی حکومت کو قائم کر کے اولاد رسول ہونے کا حق ادا کیا ۔

 

امام خمینی(رح)  کے افکار کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟

آپ کے افکار نے اسلامی امت کو بیداری دی ہے، وحدت دی ہے، صراط مستقیم کی طرف دوبارہ ان کو راغب کیا ہےپوری امت استکبار کے مظالم کا شکار تھی امام لیکن امام خمینی (رح) نے بغیر کسی لالچ اور طمع کے اخلاص کی بنا پر اپنی تحریک کو شروع کر کے اُن کے حقوق بتائے حکومتوں کے خلاف قیام کا راستہ دکھایا، اتحاد کی آواز بلند کی اور آج امت کی نجات کے لئے امام خمینی (رح) کے افکار کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے انھوں بار ہا کہا کہ اگر امت مسلمہ کو کامیاب ہونا ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد کو قائم رکھنا ہو گا۔

 

امام(رح)  کے اندر ایسی کیا چیز تھی کہ آپ نے انقلاب برپا کر دیا؟

وہ قرآن اور سنت پر قائم تھے، انھوں نے انبیاء اور ائمہ اطہار کے بتائے ہوئے راستہ کی حقیقت میں پیروی کی اور اسلام کو زندہ کیا اور اسلامی احکام کو نافذ کر کے ایک اسلامی حکومت بنائی آج ایران کے اسلامی انقلاب میں ہمیں قرآن کا نور اور بنیادی اہداف دیکھائی دیتے ہیں کہ انہوں نے قرآن سے تعلق قائم کیا اور اسی راستہ پر آج تک باقی ہیں۔

 

امام خمینی (رح) نے امریکہ کو شیطان بزرگ کہا ہے اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ دشمن قرآن ہے قرآن کی رو سے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کو دشمن مانیں یہ دنیا اور آخرت کو برباد کرنے والے ہیں آج امریکہ نے پوری دینا میں دہشت گردی پھلا رکھی ہے آج اس نے صرف مسلمانوں کو اپنا ہدف بنایا ہو اور مختلف ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام کروا رہا ہے۔

 

امام (رح) کے اجنڈے یوم القدس کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟

اس کا آغاز اس لئے ہوا کہ امت مسلمہ کا سب سے مظلوم مسئلہ فلسطین کا ہے اور آج مسلمان اتنے بے بس ہیں کہ اپنے قبلہ اول کی آزادی کے لئے آواز نہیں اٹھا سکتے، امام خمینی(رح) نے مسلمانوں کو یہ جذبہ دیا اور فکر دی کہ قدس کی آزادی کے لئے مسلمان حرکت کریں اور اس کے لئے قدس فورس بنائی ۔

 

امام خمینی (رح) کے بارے میں ایک جملے میں آپ کیا کہیں گے؟

آپ نے وارث پیغمبر ہونے کا حق ادا کر دیا اور اس دور کے سب سے بڑے داعی حق تھے۔

تبصرے
Loading...