امام خمینی(رح) کی برسی کی تقریبات 4 جون کو رہبر انقلاب کی تقریرکے ساتھ منعقد ہو گی

امام خمینی(رح) کی برسی کی تقریبات 4 جون کو رہبر انقلاب کی تقریرکے ساتھ منعقد ہو گی۔
امام خمینی پورتال کی نیوز کی رپورٹ کے مطابق: حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری نے پریس کانفرنس میں کہا امام خمینی (رح) کی انتیسوی برسی کی تقریبات 4جون کو رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تقریر کے ساتھ منعقد ہو گی انھوں نے مزید کہا یاد گار امام (رہ)روزہ داروں کے احترام میں اس سالخطاب نہیں فرمائیں گے جبکہ اس سال رہبر انقلاب کے بیانات سے زیادہ استفادہ کیا جاے گا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ امام خمینی(رح) کی برسی اس سال حضرت علی (ع)کی شیادت کے ایام میں منعقد ہو رہی ہے کہا امام خمینی (رح) اعلی افکار کے مالک تھے انھوں نے کہا امام علی علیہ السلام اور امام (رہ) کے دوران میں بہت زیادہ شباہت پائی جاتی ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری نے کہا رہبر انقلاب اس بارے میں فرماتے ہیں کے جس دوران ہم نے امام خمینی(رح) کو دیکھا ہے تو امام (رہ) نے ایک مشکل ترین دور میں امتحان حاکمیت دیا ہے ہم یہ نہیں کہتے کے امام (رہ) امیرالمومنین علیہ السلام کی طرح ہیں لیکن یہ کہا جا سکتا ہے کے امام (رہ) امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے دوران کے ہمارے لئے بہترین نمونہ تھے۔ ہم خدا وند کریم کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں اس عظیم نعمت سے نوازا تھا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا ہمیں تحقیق کرنا چاہیے کے وہ کون سی شباہتیں جو ان دونوں کے درمیان پائی جاتی ہیں؟
انھوں نے کہا امیرالمومینین علیہ السلام با ایمان، نمازی، عالم، بہادر اور عادل شخص تھے یعنی تمام انسانی صفات حضرت علی علیہ السلام کے وجود میں موجود تھیں اور امام (رہ) ایک حقیقی شیعہ تھے جو ایک سیاسی راہنما ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین فقیہ، عادل، دین سالار اور دشمن شناس تھے جو امیر المومنین علیہ السلام کی طرح فرماتے ہیں اگر پوری دنیا میرے مقابلے میں کھڑی ہو جاے تب میں اُن سے منہ نہیں پھیروں گا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری نے مزید کہا جس طرح امیر المومنین علیہ السلام کے دور میں کچھ لوگ حسد اور کینہ کی وجہ سے ان سے اور ان کے خاندان سے جلتے تھے اسی طرح آج بھی کچھ افراد جب لوگوں کو دیکھتے ہیں کے وہ امام خمینی (رح) کے خاندان اور جماران میں امام خمینی امام بارگاہ کا احترام کر رہے ہیں تو اہپنے حسد اور کینہ کوطاہر کر دیتے ہیں۔
انصاری صاحب نے مزید کہا امریکا، اسرائیل، منافقین، عرب ممالک اور داعش امام (رہ)، اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم کی آواز کی کو دبا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا امام کی آواز وہی اسلام کی آواز ہے لہذا اس کی مخالفت اسلام کی مخالفت ہے۔
انھوں نے مزید کہا اگر ہمیں اس وقت سر بلند رہنا ہے تو ہمیں امام (رہ) کے بتاے ہوے راستہ پر عمل کرنے کے سات ساتھ رہبری کی اطاعت کرنا ہو گی آج اس دور میں بھی کل کفر کل اسلام کے مقابلے میں ہے، انھوں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ امریکہ اور اسرائیل اسلام کو نابود کرنا چاہتے ہیں تاکید کی کے اگر ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں اپنی صفوں میں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

تبصرے
Loading...