امام خمینی(رح) نے ملک کو ظلم اور استعمار سے بچایا:حسن روحانی

امام خمینی(رح) نے ملک کو ظلم اور استعمار سے بچایا:حسن روحانی

امام خمینی (رح) نے اسلامی تحریک اور دفاع مقدس کے دوران  معاشرے کی بہترین راہنمائی فرمائی تھی انہوں نے ملک کو ظلم اور استعمار سے نجات دلانے کے لئے انقلاب لایا اور اسی طرح دفاع مقدس کے دوران ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے آٹھ سالہ تحمیلی جنگ میں اپنی بہترین راہنمائی اور قیادت سے دنیا کی سپر طاقتوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے جھکنے پرمجبور کیا امام خمینی (رہ) نے عوام کے ووٹ اور تعاون سے سسٹم کے تمام اداروں کو قائم اور انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کیا امام (رہ) ہمیشہ سب کو بغیر کسی لالچ کے اخلاص اور تقوی کے ساتھ اسلام کی خدمت کرنے کی تاکید کرتے تھے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجہ الالسلام والمسلمین حسن روحانی نے شنبہ کو کرونا وائرس کے متعلق ایک اہم میٹینگ میں شرکت کرنے کے بعد کہا کہ ہمیں طہ شدہ دوری کی رعایت کرتے ہوے زندگی گزارنی ہو گی ایرانی صدر نے ملک بھر میں مساجد کو کھولنے کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ پنجگانہ فرائض کی ادائیگی کے لئے مساجد کھولی جائیں گی لیکن نمازیوں کو نماز کی ادائیگی کے وقت ماسک پہننے کی پابندی ہے اور طئے شدہ دوری قائم رکھنا ہوگی۔

حسن روحانی نے کہا اس وقت ملک بھر میں کرونا کی وجہ سے سیاسی، معاشرتی اور ثقافتی حالات میں تبدیلیاں آئی ہیں لیکن الحمد للہ ہم  نےکافی حد تک اس وبا پر قابو پا لیا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات تسلیم کرنی ہو گی اتنے جلدی ملک میں کرونا سے پہلے جیسے حالات نہیں ہو سکتے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے بیان کے آغاز میں امام خمینی (رح) کی رہبری اور قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا امام خمینی (رح) نے اسلامی تحریک اور دفاع مقدس کے دوران  معاشرے کی بہترین راہنمائی فرمائی تھی انہوں نے ملک کو ظلم اور استعمار سے نجات دلانے کے لئے انقلاب لایا اور اسی طرح دفاع مقدس کے دوران ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے آٹھ سالہ تحمیلی جنگ میں اپنی بہترین راہنمائی اور قیادت سے دنیا کی سپر طاقتوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے جھکنے پرمجبور کیا امام خمینی (رہ) نے عوام کے ووٹ اور تعاون سے سسٹم کے تمام اداروں کو قائم اور انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کیا امام (رہ) ہمیشہ سب کو بغیر کسی لالچ کے اخلاص اور تقوی کے ساتھ اسلام کی خدمت کرنے کی تاکید کرتے تھے۔ِ

ڈاکٹر روحانی نے کہا آپ بھی ایرانی قوم اسی طرح امام خمینی(رح) سے محبت اور کی اطاعت کرتے ہوے ان کے راستے پر گامزن ہے انہوں نے کہا امام (رہ) کی وفات کے بعد اُن کے صالح جانشین مقام معطم رہبر آیۃ اللہ سید علی خامنہ ای نے اسی پرچم کو اپنے کاندھوں پر تھاما ہوا ہے اور قوم کی بہترین راہنمائی کر رہے ہیں رہبر معظم نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کی ہر سازش کا ناکام بنایا ہے۔

تبصرے
Loading...