امام خمینی(رح) جماران کیسے پہنچے اور وہاں رونما ہونے والا حیرت انگیز واقعہ

امام خمینی(رح) جماران  کیسے پہنچے اور وہاں رونما ہونے والا حیرت انگیز واقعہ

امام خمینی (رح) 18 مئی 1979 کی شام کو تہران کے محلے جماران کے ایک گھر میں منتقل ہوے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے با قی آٹھ سال بسر کئے  وہیں سے لوگوں کی راہنمائی کرتے تھے لیکن آیۃ اللہ سید مھدی جمارانی اس واقعہ کو بیان کرتے ہوے کہ کس طرح امام خمینی(رح) جماران میں اس گھر تک پہنچے فرماتے ہیں:

امام (رہ) کے قم پہنچے کے کچھ دنوں بعد انھیں دل کا  دورہ پڑھ گیا جس کی وجہ قم کے ڈاکٹروں نے انھیں  فوری طور پر تہران منتقل کرنے کی تجویز دی لہذا اسی رات امام (رہ) کو تہران منتقل کر دیا گیا جہاں وہ اسپتال میں دو مہینے تک زیر علاج رہے جس کے بعد ڈاکڑوں نے اس بات کی تاکید کی آپ امام (رہ) کے لئے اسپتال کے نزدیک کسی گھر کا انتظام کریں کیوں کہ ان کے دل کی حالت زیادہ ٹھیک نہیں ہے کسی بھی وقت اسپتال کی ضرورت پڑھ سکتی ہے لہذا ہم نے اسپتال کے ارد گرد گھر کی تلاش شروع کردی لیکن کوئی بھی مناسب گھر نہیں ملا۔

آیت اللہ مہدی فرماتے ہیں کہ ڈاکٹر اس بات کی تاکید کر رہے تھے کہ ایسی جگہ گھر ہو جہاں ہوا تازہ اور مناسب ہو بہر حال اسپتال کے نزدیک گھر نہ ملنے کی صورت میں ہم نے مجبوری میں دربند روڈ پر امام خمینی(رح) کے لئے ایک گھر لیا جس میں وہ صرف چار مہینے تک رکے تھے کیوں کہ آپ شروع سے ہی اس گھر سے ناراضی تھے یہ گھر باہر سے ایک محل کی طرح دیکھائی دیتا تھا جس کی وجہ سے امام (رہ) نے بارہا فرمایا کہ یہ گھر ہمارے لئے مناسب نہیں لہذا جتنا جلدی ممکن ہو کسی دوسرے گھر کا انتظام کریں ورنہ میں قم واپس چلا جاوں گا۔

آیت اللہ تہرانی اپنے بیان کو جاری رکھتے فرماتے ہیں ایک دن  سید احمد خمینی ہمارے گھر آے تانکہ ہم گھر کی تلاش میں نکلیں دوپہر کا کھانا ہم نے ساتھ میں کھایا کھانا کھاتے ہوے میں نے سید احمد سے کہا کہ اگر ہمارا گھر آپ کے کام آسکے تو ہم دو چھوٹے چھوٹے گھروں کو امام بارگاہ  سے ملا کر ایک کر دیتے ہیں انہوں نے بھی گھر کو دیکھا اور کہا اچھا ہے البتہ امی جان خود دیکھ لیں تو بہتر ہے اسی دن عصر کے وقت محترمہ تشریف لائیں اور گھر کو دیکھنے کے بعد امام (رہ) کی خاطر راضی ہو گئی چار دن بعد امام (رہ ) بھی تشریف لاے اور چھوٹے سے گھر کو دیکھنے کے بعد فرمایا ہمارے لئے یہ گھر سب سے مناسب ہے اور پھر اس کے بعد اپنی زندگی کے آٹھ سال وہیں گزارے۔

واضح رہے کہ جماران کے محلہ والوں نے جب یہ خبر سنی کہ امام خمینی (رح) ان کے محلے میں آرہے ہیں تو بہت خوش ہوے اور دن رات سب نے مل کر اس چھوٹے سے گھر کے قریب موجود امام بارگاہ کو امام خمینی(رح) کے ساتھ ہونے والے ملاقاتوں کے لئے تیار کیا جس میں امام (رہ) لوگوں سے ملاقات کرتے تھے ہم سب کے لئے حیرت انگیز بات یہ ہیکہ کس طرح  محلے والوں نے امام خمینی(رح) کی محبت میں ایک مہینوں کے کاموں کو صرف چار دن میں انجام دیا انہوں اس گلی میں تارکل بچھایا محلے میں امام (رہ) کی آمد پر لائٹوں انتطام کیا۔۔۔ اور آخر کار 18 مئی 1979 کو رات کے سات بجے امام (رہ) ایک گاڑی سے جماران پہنچے لوگوں نے ان نعروں کے ساتھ (صل علی محمدب رہبر ما خوش آمد) ان کا شاندار استقبال کیا اس گھر میں پہنچنے کے بعد امام (رہ) نے فرمایا چار مہینے عذاب میں رہنے کے بعد اب آرام ملا ہے۔

تبصرے
Loading...