امام خمینی(رح) اور اسلامی انقلاب نے یمنی عوام کو بیدار کیا ہے: یمنی انقلابی تحریک کے جنرل سیکریٹری

امام خمینی(رح) اور اسلامی انقلاب نے یمنی عوام کو بیدار کیا ہے: یمنی انقلابی تحریک کے جنرل سیکریٹری

یمن انقلابی تحریک کے جنرل سیکریٹی نے یمن میں انقلابی تحریک کے بارے میں کہا امام خمینی(رح) اور ان  کی راہنمانئی میں برپا  ہونے والے اسلامی انقلاب  نے یمن کی عوام کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔

امام خمینی پورٹل کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر دامغان میں تیسری بار پردیسی مجاہدین کی یاد میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں  اپنے ایک بیان میں  یمن انقلابی تحریک کے جنرل سیکریٹی سید حسن العماد  نے یمن میں انقلابی تحریک کے بارے میں کہا  امام خمینی(رح) کے افکار اور امام خمینی(رح) کی راہنمانئی میں برپا  ہونے والے اسلامی انقلاب  نے یمن کی عوام کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔

اس کانفرنس میں دنئا بھر سے 28 اسلامی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں یمنی انقلابی تحریک کے جنرل سیکریٹری سید حسن العماد نے تقریر کرتے ہوے کہا آج یمن کی عوام اسلامی انقلاب اور امام خمینی (رح) کی مشکور ہے کہ جنہوں نے ہمیں ظالم کے خلاف قیام  کرنے کا راستہ دیکھایا ہے انہوں نے کہا اگر اسلامی انقلاب نہ ہوتا تو آج یمن کی عوام اس حد تک بیدار نہ ہوتی۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں موسسہ تنظیم و نشر آثار خمینی(رح) کے بین الاقوامی شعبہ کے نمائندہ  عبداللهی فرد نے  بھی حسن العماد سے گفتگو کی جس دوران یمنی انقلابی تحریک کے جنرل سیکریٹی سید حسن العماد نے کہا آج  جو عالمی سطح پر ظلم کے خلاف مطلوموں کی آواز بلند ہو رہی ہے یہ امام خمینی(رح) کے افکار کی پیروی کا نتیجہ ہے  انہوں نے کہا ہمارا عقیدہ ہے کہ تمام  اسلامی تحریکیوں کی کامیابوں کی وجہ امام خمینی (رح) کی شخصیت ہے یمن انقلابی تحریک کے جنرل سیکریٹی  نے مزید کہا کہ امام خمینی(رح) نے عالمی سطح ہر اسلام کو زندہ کیا ہے اور امام خمینی نے ہوری دنیا میں اتحاد بین المسلمین کو قائم کیا ہے آج بھی اسلامی انقلاب حضرت امام خامنہ ای کی راہنمائی میں عالم اسلام میں اتحاد برقرار کرنے کی تلاش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں شیخ زکزاکی کے جانشین جناب ڈکٹر شجاعی فر نے بھی شرکت کی جن سے امام خمینی پوڑٹل کے نمائندے نے اپنے ایک سوال میں پوچھا کہ شیخ زکزاکی اپنے آپ کو امام خمینی (رح) کا شاگرد مانتے ہیں ہمارے لئے ان کی زندگی کا کوئی اہم واقع بیان کریں؟ جس کے جواب شیخ زکزاکی کے جانشین نے کہا جب شیخ زکزاکی انگلینڈ جایا کرتے تھے وہاں ایک ایرانی شخص ان سے ملاقات کرتا تھا جو کبھی کبھی وہاں پر امام خمینی(رح) کا نام ان کے سامنے لیا کرتا تھا اس کے بعد جب امام خمینی پیریس میں گئے وہاں سے بھی وہ امام (رہ) کے بارے میں سنتے تھے انہوں نے کہا جب اسلامی انقلاب برپا ہوا تو شیخ زکزاکی ایران آے اور امام خمینی(رہ) سے ملاقات  کی اور فرمایا کہ میں نیجیریہ سے آیا ہوں امام خمینی(رح) نے اس ملاقات میں شیخ زکزاکی کو ایک قرآن مجید دیا اور فرمایا جاو اس قرآن سے اپنی قوم اور مسلمانوں کی ہدایت کرو شیخ نے بھی وہ قرآن لیا اور اپنے ملک لوٹ آے جہاں انہوں افکار امام خمینی(رح) کی پیروی کرتے ہوے الحمد للہ تقریبا  14 لاکھ شیعہ بناے ہیں۔

اس  کانفرنس کے آخر  میں موسسہ تنظیم و نشر آثار خمینی(رح) کے بین الاقوامی شعبہ کی طرف سے کانفرنس میں شرکت ہونے والے تمام افراد کو امام خمینی(رح) کی کتابیں تحفہ میں دی گئیں جن کو شرکاء نے بڑے احترام و ادب سے حاصل کیا۔

تبصرے
Loading...