امام خمينی صدی كے عظيم مصلح

امام خمينی آخری صدی ميں اسلام اور معاشرہ كے آزادی طلب لوگوں كے درميان عظيم مصلح كے طور پر نمایاں ہوئے۔ شفكو عمر بشيچ نے جمهوری اسلامی ايران كے صحافی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ امام خمينی(رح) كا پورے عالم اسلام بلکہ دنيا ميں ايک خاص احترام ہے۔

امام خمينی كی فكر فقط مسلمانوں كی بيداری كا سب نہيں بنی بلكہ آپ نے دوسرے اديان كے پيروں كو بهی سماج ميں دين كے اہم كردار كے بارے ميں سوچنے پر مجبور كرديا۔

وہ كہتا ہےكہ امام خمينی(رح) كا انقلاب تاريخ كے اس دور ميں واقع ہوا كہ جب لوگ دين كو ناكارآمد سمجهتے تهے ليكن ايران كے اسلامی انقلاب نے اس نظريہ پر خط بطلان كهينچ ديا اور دين كو پہلے سے زيادہ كارآمد تر كرديا۔

کروشیا مفتی نے آخر ميں كہا كہ امام خمينی كے انتقال كو چند سال گذرنے كے باوجود دنيا ميں آج بهی آپ كے افكار كے قدرداں اور موافق موجود ہيں، لہذا تمام اديان الہی كے پيروں كو چاہيئے كہ وہ آخری صدی كے عظيم مصلح يعنی امام خمينی علیہ الرحمہ كی قدر كريں۔

تبصرے
Loading...