امام خممینی(رح) سویت یونین کے سفیر پر کیوں غصہ ہوے تھے؟

امام خممینی(رح) سویت یونین کے سفیر پر کیوں غصہ ہوے تھے؟

راوی: حجۃ الاسلام والمسلمین علی اکبر آشتیانی

حجۃ الاسلام والمسلمین علی اکبر آشتیانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں جس رات سویت یونین نے افغانستان پر قبضہ کیا تھا اسی رات تقریبا صبح کے نزدیک  تہران مین موجود سویت یونین کا سفیر قم میں امام خمینی(رح) کے دفتر میں پہنچا اتنی دیر رات میں سویت یونین کو امام خمینی(رح) کے دفتر میں دیکھ کو کافی تعجب ہوا لیکن میں یہیں بریکٹ میں ایک بات بتانا  چاہتا ہوں کہ کس طرح سویت یونین کا سفیر اچانک امام خمینی(رح) کے دفتر میں پہنچا یہ دفتر کی سادگی کی وجہ سے ہوا تھا جس کی امام (رہ) ہمیشہ تاکید کرتے تھے اُن سے بہت پوچھا کہ ایسی کیا مجبوری تھی کہ آپ اتنی دیر رات کو دفتر میں تشریف لائے ہیں لیکن اس نے کہا کہ مجھے امام خمینی(رح) سے ایک اہم کام ہے لہذا مجھے ان سے ملاقات کرنی ہے سویت یونین کے سفیر سے تقریبا صبح آٹھ بجے تک یہی پوچھتے رہے کہ کیا کام ہے کیوں آے ہو لیکن اس نے ایک ہی جواب دیا کہ مجھے امام خمینی(رح) سے ملنا ہے  آخر کار وہ امام خمینی (رح) کی خدمت میں پہنچا اور ان سے کہا کہ ہم نے افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے امام خمینی(رح) نے غصہ کی حالت میں اس سے کہا کہ آپ نے بہت بڑا غلط کام کیا ہے اس کام میں کامیابی نہیں ملے گی اور یقینا ایک دن اپنے اس غلطی پر پشیمان ہوں گے۔

تبصرے
Loading...