اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے سعودی حکام کو کس بات کی تاکید کی تھی؟

اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے سعودی حکام کو کس بات کی تاکید کی تھی؟

اسلامی انقلاب کے بانی سید روح اللہ موسوی نے  مسجد الحرام کے امام، ریاض کے ثقافتی وزیر اور ایران میں سعودی عرب کے سفیر اور ان کے ہمراہ وفد سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ میں امام صاحب،حرمین شریفین کی قوم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا شکر گزار ہوں آپ کو یہاں آپ کو یہاں جستجو کے لئے بھیجا گیا ہے لیکن میں یہاں ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ صدر اسلام سے ہی مسجد کسی بھی تحریک کا مرکز تھی اسی مسجد سے ہر تحریک شروع ہوتی تھی اور ہر تحریک کو اسی مسجد سے تقویت ملی ہے کفار کو سرنگوں کرنے کے لئے اسلام کی افواج اسی مسجد سے حرکت کرتی تھیں آپ اہل مساجد ہیں آپ بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوے ان مساجد کو اسلام کی نشر و اشاعت اور اسلامی تحریک کو چلانے اور انھیں طاقتور بنانے کے لئے استعمال کریں ان مسجدوں کو ظالموں اور مشرکین کے خلاف ایک اسلحہ کے طور پر استعمال کریں۔

تبصرے
Loading...