اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ، ایران میں ملک گیر عوامی ریلیاں

اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ، ایران میں ملک گیر عوامی ریلیاں

ارنا – اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر ایران بھر میں کروڑوں عوام قومی یکجہتی کے ذریعے منگل کے روز ایک بار پھر انقلاب کی ریلیوں میں اپنی شرکت سے نئی تاریخ رقم کیا۔

تفصیلات کے مطابق، تہران سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں اور سینکڑوں شہروں میں  مقامی وقت صبح 9 بجے سے سرد موسم کے باوجود انقلاب کی 41ویں سالگرہ کی مناسبت سے عوامی اور سرکاری سطح پر بھرپور تقاریب اور ریلیوں کا آغاز کردیا گیا۔

اس موقع پر ملک بھر میں مختلف ریلیاں اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آزادی کی ریلیوں میں کروڑوں شہریوں کی تاریخی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی عوام ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی حمایت میں میدان میں حاضر ہیں۔

اس کے علاوہ ان ریلیوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دشمنوں کی جانب سے دباؤ، نفسیاتی اور معاشی جنگوں سے ایرانی عوام کے مضبوط عزم کمزور نہیں ہوگا۔

ایرانی عوام بشمول خواتین، مرد، نوجوان، بچے اور بوڑھے انقلاب کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی ‘سید علی خامنہ ای’ کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی عوام سامراجی قوتوں بشمول امریکہ کو بتائیں گے کہ مملکت ایران اور اس کی غیرتمند قوم دشمنوں اور سامراجیوں کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی جو امریکی صدر کے حکم کے ساتھ عراق میں شہید کردیا گیا، کی تصاویر عوام کے ہاتھوں میں دیکھائی جاتی ہے۔

ملک بھر کی ریلیوں میں ایرانی عوام نے ایک بار پھر “امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد” کے نعروں کے ساتھ عالمی سامراج قوتوں سے اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا۔

انقلاب کی 41ویں سالگرہ کی تقاریب میں قومی امنگوں، نظریات، قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد کے پیغامات نمایاں ہیں۔

انقلاب کی سالگرہ کی مرکزی تقریب تہران کے آزادی ٹاور میں ہوگی جس کے اختتام میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ‘حسن روحانی’ خطاب کریں گے۔

ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات اور ریلیوں میں حکومتی ارکان، عسکری حکام، مذہبی رہنما اور اہم شخصیات بھی شریک ہیں۔

بلاشبہ 11 فروری پوری ایرانی قوم کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے کیونکہ اس دن میں ایران نے ایک ظالمانہ اور سامراجی نظام سے آزادی حاصل کی تھی۔

انقلابی ریلیوں کی تقاریب کی میڈیا کوریج کے لئے چھ ہزار سے زائد ملکی اور غیرملکی صحافی ، رپورٹر اور فوٹوگرافر موجود ہیں۔

ایران میں یوم اسلامی انقلاب دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد عوامی اجتماع مانا جاتا ہے۔

تبصرے
Loading...