اسلامی انقلاب کی کامیابی دنیا میں سیاسی اورثقافتی حرکتوں کا نقطہ آغازتھا

امام خمینی انسٹیٹیوٹ کےعلمی بورڈ کے رکن حجۃ الاسلام ابوالفضل ساجدی نے قم میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران عشرہ فجرانقلاب اسلامی کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ بشریت کی تبدیلی اوردنیا کا ایک تاریخی نقطہ اسلامی انقلاب ایران کی کامیابی تھا کہ جو دنیا میں سیاسی اورثقافتی حرکتوں کا نقطہ آغاز بن گیا ہوا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی ایک برکت عالمی ذرائع کی جانب سے حکمرانوں اورسیاستدانوں کی جہالت اوران کے ظلم وستم کی دیوارکا ٹوٹنا ہے یہی وجہ ہے کہ اسلامی انقلاب اللہ تعالیٰ کی ایک اہم ترین نعمت ہے کہ جس کی حفاظت کے لیےلوگوں کی ہمہ جہت حمایت اورکوشش کی ضرورت ہے۔

حجۃالاسلام ساجدی نے کہا ہےکہ اسلامی انقلاب عالم اسلام میں شیعہ کی حقیقت کے تعارف کا سبب بنا ہے اوراسلامی انقلاب کی مدد سے پوری دنیا میں شیعہ ثقافت کی ترویج ہوئی ہےکہ جو پوری تاریخ میں گوشہ نشینی کا شکارتھی۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ اس انقلاب نے لوگوں کے سامنے شیعہ کے حقیقی چہرے کا ایک حصہ پیش کیا ہے اوراہل بیت اور پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسے تشیع کے آئیڈیلز کا تعارف کروایا ہے۔

امام خمینی انسٹیٹیوٹ کےعلمی بورڈ کے رکن نے کہا ہے کہ اس انقلاب کا ایک اہم کارنامہ اسلام کے سماجی پہلو کا تعارف ہے اوراس نے لوگوں کے سامنے دین کا تعارف کروایا ہےاورثابت کیا ہے کہ دین اعلیٰ صلاحیتوں کا مالک ہے اوراگران سے صحیح استفادہ کیا جائے تو ایک شخص ترقی کی منزل پرفائز ہوسکتا ہے۔

اسلامی انقلاب ایران نے اسلام کی حقیقت کے بارے میں مغربی دانشوروں کے نقطہ نظر کو تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ اس انقلاب کی بنیاد رکھنے اوراس کے لیے لوگوں کو آمادہ کرنے میں امام خمینی کا کردار بہت نمایاں ہے ۔ کیونکہ امام خمینی نےاسلام شناسی اورفقاہت کی قدرت کے ساتھ اس حرکت کو آئندہ نسل اوراپنے شاگردوں کے حوالے کیا ہے۔

حجۃ الاسلام ساجدی نےکہا ہےکہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرامین کو آئیڈیل قراردینا اوراس کی برکات اوراس کے اثرات سے استفادہ کرنا اسلامی انقلاب کی کامیابی کی ایک سیاسی اورسماجی کارکردگی ہے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ اسلامی انقلاب ایک گرانبہا ورثہ ہےکہ امام خمینی نے جسے ہمارے پاس امانت رکھا ہے لہذ اہم کام یہ ہےکہ ہم دعووں سے نکل کرعملی میدان میں قدم رکھیں اوراپنی انفرادی اورسماجی زندگی میں اسلام کو نافذ کریں اورنئی نسل کو اسلام اورانقلاب سےآگاہ کریں۔

تبصرے
Loading...