اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ، کرگل میں عظیم محافل جشن و جلوس کا انعقاد

انقلاب اسلامی کی ٤٠ ویں سالگرہ کے موقعہ پر ضلع کرگل میں ١١ فروری  ٢٠١٩ کو مختلف جگہوں پر محافل جشن اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی جلوس ضلع ھیڈ کوارٹر کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بینر تلے بر آمد ہوئی جس میں قرب و جوار کے مختلف دیہات سے مومنین شدید سردی  اور منفی درجہ حرارت کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شہر کرگل کے  زینبیہ چوک بردو پر جمع  ہوئے، لوگ اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڑز اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسلامی انقلاب اور رھبر انقلاب اسلامی کے حق میں نعرے  اور مشرکین سے بیزاری کا نعرہ لکھا ہوا تھا۔  جلوس ٹھیک گیارہ بجے زینبیہ چوک سے علما کی قیادت میں برآمد کی گئی۔

  زینبیہ ویمین ولفیر سوسائٹی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام بھی خواتین کی ایک پرُرونق جلوس نکالی گئی جو زینبیہ کمپلکس سے برامد ہوئی۔جس میں ملحقہ دیہات سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور دارالقران مرکزی کے طالبات شامل ہوئیں۔  دونوں جلوسوں میں لوگ جمہوری اسلامی کے جھنڈے، امام خمینی اور رھبر معظم کے فوٹو، پلے کارڑز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس دوران رھبر انقلاب زندہ باد، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، آل سعود مردہ  باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے اور ولایت فقیہ کے حق میں اور حکومت اسلامی کے حمایت میں پر جوش نعرہ لگا رہے تھے۔  حسینی پارک میں جشن پیروزی کے محفل کا آغاز دارالقرآن مائیٹہ سورو کے طالب علم  نو نو غلام حسین نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جسکے بعد جامعہ امام خمینی کے طلبا نے اسلامی ترانہ پیش کیا۔ اس موقع پر  چیر مین امام خمینی میموریل ٹرسٹ  حجتہ السلام شیخ صادق رجائی نے  اپنے صدارتی  تقریر میں بتایا کہ حضرت امام خمینی کے با بصیرت قیادت میں ملت شہید پرور ایرانی قوم نے جو اسلامی انقلاب آج سے ٤٠سال پہلے برپا کیا  اس روز کو امام خمینی نے یوم اللہ قرار دیا۔ دنیا کے مسلمان خصوصا مستظعفین جہاں اس دن کو نہیں بھول سکتے ۔ موصوف نے اپنے تقریر میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بانی مرحوم شیخ  محمد حسین ذاکری کے دور اندیشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آجIKMT کے تما م زیلی شاخیں بسیج امام، باقریہ، مطہری، زینبیہ، جامعہ امام خمینی، جامعہ الزہراء، بسیج روحانی، وائس آف لداخ، میڈیا سل، پریس، اور بزم ادب اپنے اپنے میدان میں عوام کی بے مثال خدمات انجام دے رہے ہیں اور یہ سب یوم اللہ کا ثمرہ ہے۔  اس موقعہ پر خاص طور انہوں نے حال میں بسیج امام کی طرف سے زوجیلہ اور کھردونگلہ میں انجام دئے گئے مدد  اور رضاکارانہ مشن کی سراہنا کی۔

 جلسے کے دوران قراردادوں میں سعودی عرب میں ایک نو نہال کی بے دردی سے قتل اور آسٹریلیا سے ایک منحرف مسلمان امام توحیدی کو بی جے پی آر ایس ایس نے جان بوجھ کر مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کیلئے اپنے فیسٹول میں دعوت دی ہے کی بھی مذمت کی گئی ساتھ ہی حال ہی میں ریاستی گورنر کے طرف سے لداخ کو ڈویثرن کا درجہ دینے کے بعد اسکے ھیڈ کوارٹر کے معاملے میں کرگل کو نظر انداز کرنے پر بھی عوام نے زبردست نعروں کے ساتھ مذمتی قرارداد پاس کی۔

 حسب دستور جلسے کا اختتام دعائے امام زمان اور دعائے انقلاب و اجتماعی نعرے کے ساتھ ہوا۔ اس پررونق محفل کی نظامت IKMT کے وائس چیر مین حجتہ السلام شیخ بشیر احمد شاکر نے اپنے منفرد اور موثر انداز میں انجام دی۔ موصوف نے آخر میں تمام علمائ، سادات، مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مومنین و خواتین و حضرات کا انکی بھر پور شرکت کیلئے ادارہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ضلع انتظامیہ، ہل کونسل، ڈی سی ، ایس پی کرگل اور محکمہ پولیس، میونسپلٹی کرگل،انفارمیشن،یوتھ سروسز، پی ایچ ای،کے ساتھ ساتھ بسیج امام کے اراکین اور رضاکار جوانوں و زینبیہ کے اراکین و رضاکاروں کا پروگرام میں مدد کیلئے شکریہ ادا کیا۔آخر میں  امریکہ اور اسرائیل کے پرچم اور  ڈونالڈ ٹرمپ  و نیتن یاہو کے پتلے جن کو راہ پیمائی کے دوران کرگل بازار کے سڑکوں پر گھسیٹتے ہوئے لایا گیا تھا ان کو عوام نے نعروں کے بیچ نذر آتش کیا۔

تبصرے
Loading...