اسلامی انقلاب ایرانی قوم کے ایمان کی نشانی ہے

اسلامی انقلاب ایرانی قوم کے ایمان کی نشانی ہے

درود و سلام ہو اس قوم پر جس نے اسلامی تحریک کے دوران اپنی نظم سے دشمن کو حیرت میں ڈال دیا دنیا میں رونما ہونے والے انقلابوں میں اتنا زیادہ خون بہا ہے جس سے چشم پوشی کرنا مشکل ہے لیکن آپ کے اس اسلامی انقلاب میں الحمد للہ بہت کم جانی نقصان ہوا ہے کیوں کہ آپ کی ایمانی طاقت نے آپ کو ظلم کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا تھا آپ کے اس عمل میں کسی شیطانی طاقت کی مداخلت نہیں تھی آپ کے ساتھ آپ کا پروردگار تھا آپ کو امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی حمایت حاصل تھی میں اپنی اس عظیم کا قوم کا شکر گزار ہوں جس نے ایک ایسے وقت میں قیام کیا جب اسلام بہت گرفتاریوں میں مبتلا تھا اور اسلام کے سر پر خطرہ منڈھلا رہا تھا آپ نے اسلام اور ملسمین کی نجات کی خاطر اس تحریک کا آغاز کیا تھا۔

امام خمینی پورٹل کی رہورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 15 فروری 1979 (26 بہمن  1357 ش)کو تہران کے مدرسہ علوی میں تجار سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا  درود و سلام ہو اس قوم پر جس نے اسلامی تحریک کے دوران اپنی نظم سے دشمن کو حیرت میں ڈال دیا دنیا میں رونما ہونے والے انقلابوں میں اتنا زیادہ خون بہا ہے جس سے چشم پوشی کرنا مشکل ہے لیکن آپ کے اس اسلامی انقلاب میں الحمد للہ بہت کم جانی نقصان ہوا ہے کیوں کہ آپ کی ایمانی طاقت نے آپ کو ظلم کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا تھا آپ کے اس عمل میں کسی شیطانی طاقت کی مداخلت نہیں تھی آپ کے ساتھ آپ کا پروردگار تھا آپ کو امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی حمایت حاصل تھی میں اپنی اس عظیم کا قوم کا شکر گزار ہوں جس نے ایک ایسے وقت میں قیام کیا جب اسلام بہت گرفتاریوں میں مبتلا تھا اور اسلام کے سر پر خطرہ منڈھلا رہا تھا آپ نے اسلام اور ملسمین کی نجات کی خاطر اس تحریک کا آغاز کیا تھا۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا کہ آپ نے اس اسلامی تحریک کی خاطر آپ نے اپنے عزیزوں کی جان کی قربانی دے کر اس تحریک کو کامیاب بناکر ڈھائی سو سال سے قائم ظالم سلطنت کو سر نگون کر دیا اب ہم سب کو مل کر اس ملک کو آباد کرنا ہو گا اس مرحلے میں ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملا کر چلنا ہوگا اب الحمد للہ ہماری فوج بھی ہماری قوم کے ساتھ جڑ چکی ہے کسی بھی فرد کو  قوم کے ساتھ جڑنے والے جوانوں کو برا بھلا کہنا کا حق حاصل  نہیں ہے اسلامی حکومت میں کسی کے ساتھ نا انصافی خدا کے ساتھ نا انصافی ہے انہوں نے فرمایا کہ اس وقت جو لوگ انتشار پھلا رہے ہیں یہ سب خائن ہیں ہمیں انھیں روکنا ہوگا ہمیں ملک میں نظم برقرارکرنی ہوگی یہ انتشار ہمارے ملک کے لئے مضر ثابت ہو سکتاہے دنیا اس وقت ہمارے ملک پر نظر رکھے ہوے لہذا میرے بھائیو منافقین اور خائنین کو انتشار پھلانے کا موقع نہ دیں۔

تبصرے
Loading...