اسلامی انقلاب؛ امام خمینی(رح) کے افکار میں بنیادی اصولوں سے عمل تک اور اس کی کامیابیاں اور چیلنجز

ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق: کل 2 آبان کو کانفرنس کے موضوعات اور محور کو سجمھنے کے لئے  مشاورتی علمی کی پہلی مٹینگ ہوئی جس میں اسلامی انقلاب امام خمینی(رح) کے افکار میں بنیادی اصولوں سے عمل تک اور اس کی کامیابیاں اور چیلنجز کا جائزہ لیا۔

اس میٹنگ میں ڈاکٹر سعید پورعلی ڈپٹی ثقافتی ڈائریکٹر، جناب محمد حسین جمشیدی تربیت مدرس یونیورسٹی فیکلٹی کے ممبر، ڈاکٹر امیر عظیمی اسلامی انقلاب اور امام خمینی تحقیقی سینٹر کے ڈائریکٹر، سید محمد ہاشمی تروجنی ولایت فقیہ اور اسلامی انقلاب سینٹر کے صدر اور ڈاکٹر حمید غفاری پبلشنگ عروج کے سابق ڈائریکٹر موجود تھے جنھوں نے کانفرنس کے موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق: اس میٹینگ میں قرار پایا کہ دو پہلوں داخلی اور خارجی سیاست   اور اسلامی انقلاب میں اثر پذیر ہونے والی تالیفات کے ہر ایک موضوع کو امام خمینی(رح) کے اصولوں سے مقایسہ کرتے ہوے ایک بنیادی تجویز رکھی جائے۔

امام خمینی ولایت اور اسلامی انقلاب کے طالبعلموں کے ثقافتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق: یہ کانفرنس اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں اور  اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) کی اڑتیسویں برسی کے موقع پر ملکی اور بیرونی مفکرین کی موجودگی میں برگزار ہوگی۔

تبصرے
Loading...