اسلام، تعمیری اور فطری مذہب

امام خمينی(رح) ايک ايسے دانشمند تهےكہ جو منحصر بہ فرد تهے

جمهوری آذربائيجان كے تحقيقاتی مركز كے رئيس نے امام خمينی(رح) كو ايک صاحب نظر اور منحصر بہ فرد دانشمند كےعنوان سے ياد كيا۔

پروفيسر رفيق علی اف نے جمهوری اسلامی صحافی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا: امام خمينی(رح) نے اپنی حكيمانہ قیادت اور ايران ميں انقلاب اسلامی كی كاميابی كے ذريعہ ان لوگوں كے دعوے كو كہ جو دين كو تخريبی عامل كےعنوان سے پہچنواتے تهے، غلط ثابت كرديا اور اسلام كو ايک تعميری فطری مذہب اور اخلاقی اقدار اور صلح و عدالت پرمشتمل مذہب كےعنوان سے دنيا كے سامنے پيش كيا۔

آذربائيجان كے تحقيقاتی مركز كے رئيس نے مزید كہا: ايران ميں انقلاب اسلامی كی كاميابی اور اس ملک ميں اسلامی قانون كے نافذ ہونے كے بعد پڑوسی ممالک منجملہ آذربائيجان، شمالی قفقاز اور مشرق وسطی بهی اس انقلاب كی بركت سے بہرہ مند ہوئے۔

پروفیسر كہتا ہےكہ اسلامی انقلاب كے اثرات جلدی ہی پوری دنيا پر ظاہر ہوگئے اور ان اثرات نے پوری دنيا كی بيداری ميں مناسب شرائط مہيا كئے۔

علی اف كہتے ہيں كہ امام خمينی(رح) آخری دوصدی ميں عالم اسلام كی ايک بزرگ شخصيت ہيں كہ جنهوں نے ايک مفكر، سياستداں، عالم اور صاحب نظر ہونے كےعنوان سے جمهوری اسلامی كے لايحہ عمل كو تيار كيا اور اس كو ايرانی قوم كے جوش و خروش كے ذريعہ شہنشاہی نظام كی جگہ قرار ديا۔

تبصرے
Loading...