اسرائیل کے متعلق امام خمینی(رح) کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی

اسرائیل کے متعلق امام خمینی(رح) کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی

اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی انقلاب کی حفاظت مہم ہے آج ہمیں پہلے سے زیادہ ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے ہمیں اپنی صفوں میں اس اتحاد کو قائم و دائم رکھنا ہو گا آج امریکا اور اسرائیل پہلے سے زیادہ اسلام اور اسلامی انقلاب کے لئے خطرہ ہیں اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو وہ مسجد اقصی کے علاوہ عرب ممالک پر قابض ہو جاے گا عالم اسلام کو متحد ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کرنا ہوگا آج عالم اسلام کا اختلاف اس بات کا باعث بنا ہے ہیکہ اسرائیل قلیت میں ہونے کے  باوجود بھی وہ عرب ممالک کے کروڑوں مسلمانوں پر حکومت کر رہا ہے اگر مسلمانوں کو اسرئیل کو زمینی پیشرفت سے روکنا ہے تو انہیں متحد ہو کرصہیونیزم طاقت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) 19 اپریل 1981 کو ایران کی مختلف ریاستوں کی عوام سے خطاب کرتے ہوے اپنے ایک بیان میں فرمایا الحمد للہ ہم نے اسلامی تحریک میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن ہمیں اس کامیابی کے عوامل کو پہچاننا چاہیے ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہم کن وجوہات کی بنا پر کامیاب ہوے ہیں اگر ہم ان عوامل کو نہیں پہچانے گے تو ہمارے ملک کا مستقبل خطرے میں پڑھ سکتا ہے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی اپنے بیان میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے عوامل کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں ہماری کامیابی کی اصلی وجہ جوانوں کے اندر ایمان اور اسلام کی طاقت ہے اس کے علاوہ ہم سب  کا مقصد ایک تھا ہم سب کی نظر اسلام اور اسلامی انقلاب پر تھی امام (رہ) تیسری وجہ کو بیان کرتے ہوے فرماتے  ہیں ہمارے جوانوں نے شہادت کے عطیم مرتبہ کو درک کر لیا تھا لیکن ان تمام عوامل کے با وجود اگر ہماری قوم میں اتحاد اور یکجہتی نہ ہوتی تو ہماری جیت نا ممکن تھی۔

اسلامی تحریک کے راہنما فرماتے ہیں کہ آج ہمارے دشمن اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ ہماری طاقت ہمارا اتحاد ہے لہذا وہ ہماری اس طاقت کو کمزوری میں تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی انقلاب کی حفاظت مہم ہے آج ہمیں پہلے سے زیادہ ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے ہمیں اپنی صفوں میں اس اتحاد کو قائم و دائم رکھنا ہو گا۔

امام خمینی (رح) اسلام کے خلاف اسرائیل کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں آج امریکا اور اسرائیل پہلے سے زیادہ اسلام اور اسلامی انقلاب کے لئے خطرہ ہیں اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو وہ مسجد اقصی کے علاوہ عرب ممالک پر قابض ہو جاے گا عالم اسلام کو متحد ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کرنا ہوگا آج عالم اسلام کا اختلاف اس بات کا باعث بنا ہے ہیکہ اسرائیل اقلیت میں ہونے کے باوجود بھی وہ عرب ممالک کے کروڑوں مسلمانوں پر حکومت کر رہا ہے اگر مسلمانوں کو اسرئیل کو زمینی پیشرفت سے روکنا ہے تو انہیں متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے متعلق امام خمینی (رح) کی پیشنگوئی صحیح ثابت ہو رہی ہے آج اسرائیل نے مسجد اقصی پر قبضہ کر لیا اور اگر عالم اسلام نے اسرائیل کی اس جارحیت کا مقابلہ نہیں کیا تو وہ دن دور نہیں کہ عرب ممالک کے متعلق بھی امام خمینی(رح) کی پیشنگوئی سچ ثابت ہو۔ 

تبصرے
Loading...