آپسی اختلافات قومی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ

آپسی اختلافات قومی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ

امام خمینی (رح) کی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی خداوند متعال پر توکل، اس کی مدد، امام (رہ) حکیمانہ راہنمائی لوگوں کے اتحاد اور ہمدلی کا نتیجہ ہے ایسے انقلاب کو معجزہ بھی کہا جا سکتا ہے کیوں کہ  دنیا کے کسی بھی انقلاب کا اس انقلاب سے کوئی مقایسہ نہیں کیا جا سکتا یقینا ہر انقلاب کے اپنے کچھ اہداف ہوتے ہیں جن کو آئندہ آنے والی ہرحکومت  پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ سارے اہداف اسلامی اہداف نہیں ہوسکتے  لیکن امام (رہ) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہمیشہ اس بات کی تاکید کی ہے کہ یہ انقلاب اسلام کو زندہ کرنے کے لئے ہے اور اس انقلاب میں ظلم کو ختم کر کے عدالت قائم کی جاے گی.

جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) کی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی خداوند متعال پر توکل، اس کی مدد، امام (رہ) حکیمانہ راہنمائی لوگوں کے اتحاد اور ہمدلی کا نتیجہ ہے ایسے انقلاب کو معجزہ بھی کہا جا سکتا ہے کیوں کہ  دنیا کے کسی بھی انقلاب کا اس انقلاب سے کوئی مقایسہ نہیں کیا جا سکتا یقینا ہر انقلاب کے اپنے کچھ اہداف ہوتے ہیں جن کو آئندہ آنے والی  ہر حکومت  پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ سارے اہداف اسلامی اہداف نہیں ہوسکتے  لیکن امام (رہ) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہمیشہ اس بات کی تاکید کی ہے کہ یہ انقلاب اسلام کو زندہ کرنے کے لئے ہے اور اس انقلاب میں ظلم کو ختم کر کے عدالت قائم کی جاے گی.

امام خمینی(رح) نے بارہا اپنی تقریروں میں اسلامی انقلاب کے اعلی حکام کو آپسی اختلاف سے پرہیز کرنی کی تاکید کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں آپسی اختلافات عوامی مشکلات کا حل نہیں ہے۔

اسلامی انقلاب کے بانی نے 22 ستمبر 1980 کو اپنی ایک  تقریر میں فرمایا میں تمام حکومتی عہدہ داروں  سے گزارش کرتا ہوں کہ جو چیز اسلام کے خلاف ہے جو چیز رضاے الہی کے خلاف ہے اور جو چیز قوم کی ناراضگی کا سبب  بنتی ہے اس سے پرہیز کریں اس دنیا میں یہ مختصر دن آپ کے پاس ہیں ان دنوں میں خدمت خلق کریں تانکہ پوردگار کے نزدیک سربلند رہیں یہ دن آپ کے لئے پروردگار کی طرف سے ہدیہ ہیں لہذا اس عظیم الہی نعمت کو آپسی جھگڑوں میں الجھ کر ضایع نہ کریں آپ سب مل کر لوگوں کی خدمت کریں اور جب آپ کا ہدف خدمت خلق ہوگا تو کسی قسم کا اختلاف بھی نہیں ہوگا کیوں کہ آپ کے پاس لڑائی اور جھگڑوں کے لئے وقت ہی بچے گا لیکن مجھے افسوس اس بات کا ہے آپ، لوگوں کی مشکلات کو بھول کر آپسی اختلافات میں الجھے ہوے ہیں اس طرح آپ نہ اقتصادی، نہ سیاسی اور نہ ہی سلامتی مسائل کو حل کر پائیں گے آپ آپسی جھگڑے کے علاوہ کچھ نہیں کر پائیں گے یہاں تہران میں بیٹھ کر جھگڑا کرنا اسلامی اخلاق کے خلاف ہے لہذا بہتر ہے تہران میں بیٹھ کر جھگڑا کرنے کے بجاے لوگوں کی مشکلات کو حل کریں اور خدمت خلق میں اپنی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔

تبصرے
Loading...