آغا مصطفی(رح)؛ امام خمینی(رح) کے جانباز سپاہی اور ان کے بازو تھے

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق: اسلامی تبلیغات کونسل نے آغا مصطفی کی چالیسویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں آغا مصطفی اور عالی قدر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسلامی تبلیغاتی کونسل کا بیان درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آبان ماہ کا پہلا دن تحریک کے مخلص، برجستہ مجتہد، عالم با عمل آیت اللہ سید مصطفی خمینی(رح) کی شہادت کا دن ہے جو امریکہ کے مزدوروں کی بزدلانہ سازش کی نشانی ہے۔

اس عظیم الشان شخصیت نے تحریک کے شروع سے ہی جس میں اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) کا مرکزی کردار تھا جو ظالم اور پہلوی حکومت کے خلاف اس تحریک کی راہنمائی کر رہے تھے آپ نے قید خانہ میں رہنے عراق اور ترکیہ میں تبعید ہونے کے با وجود بھی اپنی زندگی کے آخری لمحوں تک انقلابی سپاہیوں کی حمایت کرتے رہے بلکہ ہمیشہ حقیقی دین کو احیا کرنے والے اپنے والد مکرم  کے ساتھ ایک جانباز سپاہی ، ان کے ہاتھ بن کر اور مہربان ساتھی کی طرح اپنے والد کی خدمت میں رہتے تھے جو امام(رح) کا نور اور دل کا سکون تھے ۔

آپ کی شہادت کی خبر کے انتشار کے ساتھ جو حقیقت میں خدا وند کے پوشیدہ لطفوں میں سے ایک تھی جو شہید کی ایصال ثواب کی مجالس میں ظاہر ہوئیں آپ کی شہادت تحریک کو کامیاب بنانے کا بہترین اور موثر عامل ثابت ہوئی۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں برسی اور اس الہی تحریک میں موثر شخصیات کی یاد کے ساتھ ساتھ نہ بھولنے والے اس عالم کی چالیسویں برسی کے موقع پر اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مقام معظم رہبر آیۃ اللہ خامنہ ای  کی فرمایش کے مطابق کہ : آغا مصطفی خمینی (رح) کی شخصیت اور ان کے مرتبہ کی تجلیل اور احترام کرنا گویا امام خمینی قدس اللہ نفسہ الزکیہ اور اسلامی انقلاب کے اقدار کا احترام کرنا ہے۔

تبصرے
Loading...