2022 - 09 - 27 ساعت :
اسلامی انقلاب

دنیا کی شیطانی طاقتیں ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں

2020-07-11 05

دنیا کی شیطانی طاقتیں ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں

اس وقت ایران کے بیرونی اور اندروںی دشمن ہمارے ملک پر حملہ ور ہو رہے ہیں لیکن اس قوم کا اتحاد اور یکجہتی ہمارے لئے امید بخش ہے یہاں کے خواتین اور مردوں کی موجودگی سے اس بات کی امید ہیکہ ایران کے دشمن اپنی سازشوں میں ناکام رہیں گے جس اسلامی ملک کے نوجوان اسلام اور اسلامی ملک کے دفاع کے لئے میدان میں ہوں تو بیرون ملک کے شیطانوں کی سازش اس ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں جس طرح اس انقلاب کی کامیابی میں ایران کے مرد و خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے اسی طرح اس انقلاب کو باقی رکھنے کے لئے بھی ایران کے مرد و خواتین میدان میں موجود ہیں آپ نے اپنی اس موجودگی سے اسلام اور اسلامی ملک کی بقاء کو یقینی بنا دیا ہے۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 22 فروردین 13 60 ہجری شمسی کو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف طبقے کے لوگوں سے ایک ملاقات کے دوران اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اس وقت ایران کے بیرونی اور اندروںی دشمن ہمارے ملک پر حملہ ور ہو رہے ہیں لیکن اس قوم کا اتحاد اور یکجہتی ہمارے لئے امید بخش ہے یہاں کے خواتین اور مردوں کی موجودگی سے اس بات کی امید ہیکہ ایران کے دشمن اپنی سازشوں میں ناکام رہیں گے جس اسلامی ملک کے نوجوان اسلام اور اسلامی ملک کے دفاع کے لئے میدان میں ہوں تو بیرون ملک کے شیطانوں کی سازش اس ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں جس طرح اس انقلاب کی کامیابی میں ایران کے مرد و خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے اسی طرح اس انقلاب کو باقی رکھنے کے لئے بھی ایران کے مرد و خواتین میدان میں موجود ہیں آپ نے اپنی اس موجودگی سے اسلام اور اسلامی ملک کی بقاء کو یقینی بنا دیا ہے۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ جو لوگ  اسلامی جمہوریہ ایران سے منہ موڑ چکے ہیں وہ آئیں اور آ کر اس ملک کے مسلمان مرد و خواتین کو دیکھ لیں یہ لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ جس طرح لوگ اسلامی تحریک میں حصہ لے رہے تھے اسی طرح اس وقت بھی ایران کے مسلمان اور دوسری اقلیتیں قومیں اسی شوق اور جذبے کے ساتھ اسلامی انقلاب کو آگے بڑھا رہی ہیں یہاں سے منہ موڑنے والوں کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلمان بغیر کسی لالچ اور دباو کے اسلامی انقلاب سے محبت کرتے ہیں۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام کے اجتماعات کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ آپ لوگوں نے جس طرح مرد و خواتین نے ملک کے مختلف کونوں میں اپنے احتجاجی مظاہروں سے اغیار کے ہاتھوں کو اس ملک سے کوتاہ کئے ہیں اسی طرح ان کو ایک بار پھر ان شیطانی طاقتوں کو اسلامی ملک کے خلاف سازش کرنے کا موقع نہ دیں اللہ تعالی آپ سب کی توفیقات میں اضافہ فرماے اور آپ سب کو دشمنان اسلام کے مقابلے میں کامیابی عنایت فرماے اور دنیا اور آخرت میں سر بلند فرمائے۔

شجاعت علی

Loading...
  • ×
    ورود / عضویت