2022 - 09 - 25 ساعت :
اسلامی انقلاب

حضرت امام خمینی (رح) کی کامیابی کا راز

2020-07-11 02

حضرت امام خمینی (رح) کی کامیابی کا راز

ابنا۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ کی آج 31 ویں برسی ہے۔ امام خمینیؒ کا طرہ امتیاز یہ تھا کہ انہوں نے اسلامی طرز زندگی اور اسلامی حکومت کے حقیقی مفہوم کو کتابوں سے نکال کر معاشرے میں نافذ کیا۔ امام خمینی علیہ الرحمہ نے اقوام عالم کو خدائی بصیرت اور حقیقی دشمن کی پہچان اور اس کے مقابلے میں قیام کا درس دیا۔

حضرت امام خمینی انقلابی شخصیت تھے، ان کے اندر عجیب بصیرت پائی جاتی تھی۔ انہوں نے اسلام کا صحیح ادراک کیا اور اپنی ذات کو اس دین میں ڈھال دیا۔ امام خمینی اسلام کی مجسم تصویرتھے اور ان کی تحریک عوامی تحریک تھی۔

حضرت امام خمینی (رح) نے دین اسلام کی بنیاد پرانقلاب برپا کیا اورامت اسلامی کی وحدت کیلئے تمام مذاہب اور اقوام عالم کو غاصبوں کے مقابلے میں اکٹھا کرنے کو اپنا مشن بنایا اس لئے کہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ مسلمانوں کے درمیان تعاون اور دشمن کے مقابلے میں مقاومت کے قائل تھے۔

اس سال حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کے عوامی اجتماعات کورونا وائرس کی وجہ سے منعقد نہیں ہو رہے۔ تاہم آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اکتیسویں برسی کی مناسبت سے آج  بروز بدھ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای عوام سے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔

بتیس سال قبل آج ہی کے دن رہبر کبیر انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی نے جد وجہد سے بھرپور اپنی ستاسی سالہ حیات بسر کرنے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا اور آپ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

حضرت امام خمینی (رح) کے عقیدت مند اور چاہنے والے اس بار بھی دنیا والوں کو یہ پیغام دیں گے کہ روح اللہ سے عشق و محبت جاودانی اور نہ ختم ہونے والی ہے-

سحرعالمی نیٹ ورک بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی رحلت جان گداز کی مناسبت سے اپنے تمام سامعین، ناظرین، کرم فرماؤں اور آپ کے چاہنے والوں کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

شجاعت علی

Loading...
  • ×
    ورود / عضویت