2022 - 09 - 29 ساعت :
اسلامی انقلاب

تہران میں فرزندان خمینی کا تاریخی استقبال

2020-07-11 07

تہران میں فرزندان خمینی کا تاریخی استقبال 

ابھی شہید سردار قاسم سلیمانی،ابو مھدی مھندس اور ان کے باوفا ساتھیوں کے تسییع جنازہ کو ایک گھنٹہ باقی ہے لیکن لوگ تہران کے مختلف کونوں سے گروہ در گروہ  تہران یونیورسٹی کی طرف حرکت کر رہے تھے  تہران یونیورسٹی بھیڑ سے بھر چکی تھی جس کی وجہ انتظامیہ کو ایک گھنٹہ پہلے ہی دروازے بند کرنے پڑے تھے ابھی ایک گھنٹہ باقی ہے لیکن لوگ ابھی سے یونیورسٹی کے اطراف سڑکوں پر اپنے لئے جگہ ڈھونڈ رہے تھے جمعہ سے ایران میں ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے ہم لے کے رہیں گے انتقام، مرگ بر امریکہ، مرگ بر اسرائیل لیکن آج صبح ب تہران یونیورسٹی میں اور اس کے اطراف میں موجود عاشقان شہداء نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوے اس بات کا اعلان کیا ہے امریکا انتقام کے لئے تیار رہے۔

جام جم نیوز خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابھی ابھی شہید سردار قاسم سلیمانی،ابو مھدی مھندس اور ان کے باوفا ساتھیوں کے تسییع جنازہ کو ایک گھنٹہ باقی ہے لیکن لوگ تہران کے مختلف کونوں سے گروہ در گروہ  تہران یونیورسٹی کی طرف حرکت کر رہے تھے  تہران یونیورسٹی بھیڑ سے بھر چکی تھی جس کی وجہ انتظامیہ کو ایک گھنٹہ پہلے ہی دروازے بند کرنے پڑے تھے ابھی ایک گھنٹہ باقی ہے لیکن لوگ ابھی سے یونیورسٹی کے اطراف سڑکوں پر اپنے لئے جگہ ڈھونڈ رہے تھے جمعہ سے ایران میں ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے ہم لے کے رہیں گے انتقام، مرگ بر امریکہ، مرگ بر اسرائیل لیکن آج صبح ب تہران یونیورسٹی میں اور اس کے اطراف میں موجود عاشقان شہداء نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوے اس بات کا اعلان کیا ہے امریکا انتقام کے لئے تیار رہے۔

اس سے پہلے سنیچر کو شہداء مدافع حرم کا جنازے کاظمین، بغداد، کربلاے معلی، نجف اشرف میں بھی تشییع ہو چکے تھے وہاں پر ابھی عراقیوں نے لاکھوں کی تعداد میں شہداء کے جنازے میں شرکت کر کے امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف اور مراجع کرام کی خدمت میں تبریک و تسلیت پیش کی اس کے علاوہ تہران سے پہلے ایران کے شہر اہواز اور مشہد مقدس میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان شہداء نے شہداء کے تشیع جنازے میں شرکت کر کے رہبر انقلاب کو تبریک اور تسلیت پیش کی۔

واضح رہے کہ آج صبح سپاہ قدس کے نئے کمانڈر قاآنی نے پہلی مرتبہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے فرمایا کہ ہمارا وعدہ ہیکہ ہم اللہ پر توکل کرتے ہوے اسی جذبے کے ساتھ شہید سلیمانی کی جد و جہد کو جاری رکھیں گے ہم شہید سلیمانی کی موت کےبدلے میں امریکا کے زوال کے ساتھ امام زماہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی حکومت کو جھانی بنائیں  گے انہوں نے کہا قاسم سلیمانی کی موت کے بدلہ کا وعدہ خود خداوند متعال نے دیا ہے اصلی منتقم خدا وند متعال ہے ہم بھی انشاء اللہ ایسا انتقام لیں گے کہ قیامت تک امریکا اور اس کے حامیوں کو یاد رہے گا ہم امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور تک ان شہداء کے خون کا انتقام لیتے رہیں گے۔

شجاعت علی

Loading...
  • ×
    ورود / عضویت