2022 - 09 - 30 ساعت :
اسلامی انقلاب

بانی انقلاب کی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر ہی اسلامی وحدت قائم ہو سکتی ہے

2020-07-10 07

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اہلسنت عالم دین اورمجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے رکن ’’آخوند عبدالرزاق ‘‘نے تنا کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ امام خمینی (ره) اور رہبرمعظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی رہنمائی اورآپ کی ہدایات پر عمل کرکے ہی اسلامی اتحاد کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امام خامنہ ای کے احکام اورہدایات پر عمل کرکے ہی اسلامی معاشرے نجات حاصل کرسکتےہیں کیونکہ آپ نے ہمیشہ اسلامی اتحاد اوربھائی چارے کے تحٖفظ کا پیغام دیا ہے۔

مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے رکن نے مسلم ممالک کےد رمیان اتحاد اوریکجہتی کو فروغ دینے میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی(ره) کی عظیم کوششوں کو سراہتے ہوئے اسلامی انقلاب کے بانی کو خراج عقیدت پیش کی ۔

انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ اتحاداوریکجہتی سے ہی مسلمان دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناکر انہیں شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔

اہلسنت عالم دین کے مطابق تمام اسلامی مسالک کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی(ره) اوررہبرمعظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی سفارشات پر عمل پیرا ہوکر چوکسی سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام  بنانا چاہئے ۔

موصوف اہلسنت عالم دین کہاکہ دشمنان اسلام برطانوی طرزشیعت  اورامریکی طرز تسنن کے ذریعے اسلامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی غرض سے مسلمانوں کے مذہبی اجتماعات میں دراندازی کررہےہیں ۔

انہوں کہاکہ دشمنوں کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے مسلمانوں کو جدوجہد کےساتھ ساتھ احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

آخوند عبدالرزاق نے مزیدکہاکہ پیغمبر اسلام کے دوقیمتی اورمقدس ورثے اہلبیت (ع)  اورقرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی مسلمانوں صحیح راستے پر گامزن ہوسکتے ہیں اوران ہی دوقیمتی ورثوں پر عمل پیرا ہوکر  مسلمان جہالت اوراخلاقی زوال کا شکار نہیں ہوسکتےہیں۔

شجاعت علی

Loading...
  • ×
    ورود / عضویت