2022 - 09 - 27 ساعت :
اسلامی انقلاب

ایک سیاہ فام امریکی کا امام خمینی(رح) کے نام خط

2020-07-11 04

ایک سیاہ فام امریکی کا امام خمینی(رح) کے نام خط

حالیہ دنوں میں امریکہ کے ایک پولیس افسر نے 46 سالہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کو قتل کر دیا یہ سیاہ فام شخص امریکی پولیس افسر کے زانو کے نیچا چیختا رہا اور فریاد کرتا رہا کہ میرا دم گھٹ رہا ہے میری سانس بند ہو رہی ہے لیکن اس مغرور پولیس افسر پر اس کی کسی بھی  فریاد کا کوئی اثر نہیں ہوا اور اس بے رحم پولیس افسر نے مظلوم سیاہ فام کو قتل کر دیا امریکہ کی ریاست مینیسوٹا میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر وہاں شیشے توڑ دیے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔  واقعہ کی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہونے پر چار پولیس افسروں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

ایسے حالات میں موسسہ تنظیم نشر و آثار امام خمینی (رح) نے امام خمینی(رح) کے نام ایک سیاہ فام امریکی کے درج ذیل خط کو شائع کیا ہے:

 سلام، میں ایک سیاہ فام امریکی ہوں میں سیاہ فام امریکیوں کے لئے آپ کے احترام اور محبت کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں امام خمینی آپ نے پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت کر دیا کہ آپ دوسروں سے زیادہ امریکی سیاہ پوستوں کو اہمیت دیتے ہیں امریکہ میں میری قوم پر ظلم و ستم ہو رہا ہے یہاں تک کہ ان کی اپنی ثقافت ختم ہو رہی ہے میری قوم کے افراد  نہصرف بھوکے اور غریب ہیں بلکہ انھیں ذہنی ظور پر بھی مفلوج کر دیا گیا ہے تانکہ وہ حقیقت نہ دیکھ سکیں لیکن آپ نے سیاہ فام کو عزت دی۔

میں آپ کو اور ایرانی قوم کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں ہم کو گوروں نے تقریبا 425 سالوں سے اپنا غلام بنایا ہوا ہے انہوں نے ہمیں مسیحیت کے عقائد کی غلط تعلیم دی ہے میں صرف اللہ کو سب برتر مانتا ہوں اور اسی کی پرستش کرتا ہوں خدا تمام طاقتوں کا مظہر ہے اس سے بڑی کوئی طاقت نہیں۔ میں امریکہ کا ایک سیاہ فام غریب ہوں  میرے اور میری قوم کے پاس نہ ہی گھر ہے اور نہ ہی پیسہ ہے لیکن مجھے اپنے اوپر فخر ہے اور میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ میں ایک سیاہ فام ہوں میں اخری حد تک اپنی سیاہ فام قوم کے لئے کوشش کروں گا  ہمیں یہاں عدل اور انصاف کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے امریکی فوجیوں کو اسلامی تعلیمات کی ضرورت ہے ان لوگوں نے امریکہ کو ہمارے لئے جہنم میں تبدیل کردیا ہے لیکن ہم برابری اور عدالتی کے جنگ کریں گے ان لوگوں نے اپنے مفادات اور لوگوں پر ظلم وستم کرنے کے لئے انھیں اللہ سے دور کر دیا ہے یہ لوگ بے گناہوں کا قتل کر رہے ہیں قرآن اور انجیل میں اس طرح کے شیطانوں کا بہت ذکر ہوا ہے کارٹر جیسے شیطان ایک دن نابود ہوں گے میری دعا ہیکہ پروردگار دنیا کو ان ظالموں سے نجات دلائے خمینی مجھے آپ سے بہت محبت ہے میں ایران آکر اسلامی تعلیمات حاصل کرنا چاہتا ہوں۔

شجاعت علی

Loading...
  • ×
    ورود / عضویت