2022 - 09 - 30 ساعت :
اسلامی انقلاب

امام خمینی(رح) کی وطن واپسی سے کون خوفزدہ تھا

2020-07-11 07

امام خمینی(رح) کی وطن واپسی سے کون خوفزدہ تھا

جنوری 1979 کے ابتدائی دنوں میں امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کی خبر نے قوم میں ایک ناقابل بیان جوش و خروش پیدا کردیا تھا۔ ایرانی عوام اپنے رہبر کی وطن  واپسی کی خبر سنتے ہی خوشیاں منانے لگی امام خمینی(رح) کے چاہنے والے ایران کے مسلمان ملک کے مختلف کونوں سے اپنے عظیم الشان رہبر کے استقبال کے لئے تہران کی طرف نکل پڑے ملک کی فضایہ نے یہ خبر سنتے ہی اپنی ہڑتال ختم کرتے ہوے اس بات کا اعلان کیا کہ ہم امام خمینی(رح) کو لانے کے لئے ایک جہاز پرواز انقلاب کے نام سے پیرس بھیجیں گے جہاں سے  وہ امام (رہ) کو تہران لے کے آے گا ان ایام میں تہران کی اخبار نے بھی اس خبر(امام خمینی(رح) کی آمد ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہ  راست نشر کی جاے گی) کو اپنی سرخیوں میں لکھا تھا۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق جنوری 1979 کے ابتدائی دنوں میں امام خمینی(رح) کی اسلامی وطن واپسی کی خبر نے قوم میں ایک ناقابل بیان جوش و خروش پیدا کردیا تھا۔ ایرانی عوام اپنے رہبر کی وطن  واپسی کی خبر سنتے ہی خوشیاں منانے لگی امام خمینی(رح) کے چاہنے والے ایران کے مسلمان ملک کے مختلف کونوں سے اپنے عظیم الشان رہبر کے استقبال کے لئے تہران کی طرف نکل پڑے ملک کی فضایہ نے یہ خبر سنتے ہی اپنی ہڑتال ختم کرتے ہوے اس بات کا اعلان کیا کہ ہم امام خمینی(رح) کو لانے کے لئے ایک جہاز پرواز انقلاب کے نام سے پیرس بھیجیں گے جہاں سے  وہ امام (رہ) کو تہران لے کے آے گا ان ایام میں تہران کی اخبار نے بھی اس خبر(امام خمینی(رح) کی آمد ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہ  راست نشر کی جاے گی) کو اپنی سرخیوں میں لکھا تھا۔

شاہ کے فرار اور امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کی خبر سے حز ب اللہ اور انقلاب کے وفادار مومنین میں ایک جوش و خروش پیدا ہوا ان کی اللہ اکبر کی آواز گذشتہ راتوں سے زیادہ مضبوط تھی دوسری طرف استقبالیہ کمیٹی بھی رہبر انقلاب کی آمد کے مقدمات کوفراہم کرنے میں لگی ہوئی تھی۔

اسلامی تحریک کے رہنما حضرت امام خمینی(رح) نے پیرس سے امریکی حکام کو وارننگ دیتے ہوے اپنے ایک پیغام میں فرمایا تھا کہ امریکہ شاہ پور بختیار کی عبوری حکومت کی حمایت کرنا بند کردے اور امریکہ کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے جس کے بعد امریکہ کے ایک وزیر نے صحافیوں کو اپنا انٹرویو دیتے ہوے کہا تھا کہ ایران کی زیادہ تر عوام حضرت آیۃ اللہ خمینی کے ساتھ لہذا ان کے بغیر ایران کے کسی مسئلہ کا حل نا ممکن ہے۔

واضح رہے کہ رہبر کبیر انقلاب کی وطن واپسی کی خبر سے جہاں انقلاب کے وفادار افراد میں ناقابل بیان جوش و خروش پیدا ہوا وہیں اسلامی انقلاب کے دشمن اس خبر کو سنتے ہی ان پر خوف طاری ہو گیا اور ان کو ایران میں اپنی حکومت کی آخری سانسیں عیکھائی دینے لگیں شاہ پور بختیار نے امام خمینی(رح) کی آمد کو روکنے کی  ہر ممکن کوشش کی تھی لیکن وہ اپنی کسی بھی کوشش میں کامیاب نہیں ہوا۔

شجاعت علی

Loading...
  • ×
    ورود / عضویت