گناہوں سے بچو

 

        ایک باپ نے بیٹے کو بلایا، بلانے کے بعد بیٹے کی نوٹ بُک کو دیکھا اور کہا: میرے بیٹے؛ کیوں آپ نے اس نوٹ بک میں غلط کلمات اور غلط باتیں نہیں لکھی اور اس کو گندا نہیں کیا؟
        بیٹے نے تعجب کیا اور کہا: کیونکہ ہمارے معلم محترم روزانہ اس نوٹ بک کو دیکھتے ہیں اور نمبر دیتے ہیں؟
        باپ نے کہا: میری جان میرے بیٹے اپنی زندگی کی نوٹ بُک کو بھی پاک اور صاف رکھو، کیونکہ جو ہمارا سب سے بڑا معلم ہے وہ ہر لمحہ دیکھتا ہے اور نمبر دیتا ہے.
        ألَم يَعلَم بأنَّ اللهَ يَري(سوره علق، آيه14) کیا انسان نہیں جانتا اللہ تعالی اس کو دیکھتا ہے۔
        حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں: اتَّقُوا مَعَاصِيَ‏ اللَّهِ‏ فِي‏ الْخَلَوَاتِ‏ فَإِنَّ الشَّاهِدَ هُوَ الْحَاكِمُ(وسائل الشیعہ، ج۱۵، ص239) تنہائی میں خدا کی نافرمانی کرنے سے بچو، اس لئے کہ جو دیکھ رہا ہے وہی حاکم ہے(سزا دینے والا ہے)

 

منبع و ماخذ
وسائل الشیعہ، شيخ حر عاملى، محمد بن حسن‏، ناشر: مؤسسة آل البيت عليهم السلام‏، قم‏، 1409 ق‏، چاپ اول‏

تبصرے
Loading...