کونسی خوشی ممنوع ہے

خلاصہ: جو خوشی حرام مال کے ذریعہ منائی جائے وہ خوشی ممنوع ہے۔

کونسی خوشی ممنوع ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خوشی انسان کی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور اسلام نے انسان کو حلال طریقے سے خوشی منانے کے لئے کبھی بھی نہیں روکا، بلکہ اس کے اسباب کو فراہم کرنے کی تاکید کی ہے کیونکہ خدا سے قربت حاصل کرنے کا ایک سبب یہی خوشی ہے، لیکن خوشی خدا کے نافرمان کے ذریعہ نہ ہو خدا نے ایسی خوشی منانے سے منع کیا ہے: «إِذْ قالَ لَهُ قَوْمُهُ لا تَفْرَحْ إِنَّ اللَّهَ لا يُحِبُّ الْفَرِحين[سورۂ قصص، آیت:۷۶] جب اس سے قوم نے کہا کہ اس قدر نہ اتراؤ کہ خدا اترانے والوں کو دوست نہیں رکھتا»، علامہ طباطبائی اس کے بارے میں اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں: کلمۂ ’’فرح‘‘  کو کلمہ’’بطر‘‘ کے معنی میں تفسیر کیا گیا ہے اور ’’بطر‘‘ یعنی ایسی خوشی جو مال اور ثرورت کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے، البتہ جو خوشی انسان کو آخرت سے دور کرے ایسی خوشی سے انسان کو پرہیز کرنا چاہئے[ترجمه المیزان، ج۱۶، ص۱۱۱]۔
*محمدحسين‏ طباطبايى، جامعه مدرسين حوزه علميه قم، دفتر انتشارات اسلامى، ۱۳۷۴.

تبصرے
Loading...