وسوسہ سے ڈرنا، محض ایمان

خلاصہ: انسان کے دل میں شیطان جو وسوسہ ڈالتا ہے اور انسان اس وسوسہ سے خوفزدہ ہوجاتا ہے تو یہ خوفزدہ ہونا محض ایمان ہے۔

وسوسہ سے ڈرنا، محض ایمان

اصول کافی میں آیا ہے کہ رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کے زمانے میں شیطان نے کسی آدمی کو وسوسہ کیا اور کہا: تجھے کس نے پیدا کیا ہے؟ اس نے کہا: اللہ نے۔ شیطان نے کہا: اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے؟ وہ آدمی وسوسہ اور غلط سوچ سے بہت پریشان ہوا اور رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کے پاس آیا اور عرض کیا: میں ہلاک ہوگیا۔ آپؐ نے جواب میں فرمایا: “اللہ کی قسم یہ محض ایمان ہے”۔ یعنی اس غلط سوچ کی وجہ سے ہلاکت کا خوف، ایمان کی دلیل اور عین ایمان ہے۔

۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[اقتباس از کتاب قلب سلیم، آیت اللہ شہید عبدالحسین دستغیب شیرازی علیہ الرحمہ]

تبصرے
Loading...