مرض اور ہدایت میں اضافہ

خلاصہ: دل کی مرض سے پرہیز کرنا چاہیے اور ہدایت کو قبول کرنا چاہیے۔

مرض اور ہدایت میں اضافہ

کفرکی بیماری انسان کے دل کے لئے جسم میں ہاضمہ کی بیماری کی طرح ہے کہ کھانا اور جاری ہونے والا پانی گلے سے نہیں اترتا یا اگر اتر جائے اور معدہ میں داخل ہوجائے تو معدہ اسے قبول نہیں کرتا اور پلٹا دیتا ہے، اور یہ ایسی بیماری ہے کہ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو جسم کی تمام طاقتیں رک جاتی ہیں اور آدمی مرجاتا ہے، نیز اگر کوئی شخص کفر کی بیماری پر باقی رہے اور دشمنی اور ضد سے دستبردار نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے کفر کی سزا کے لئے، اس کی بیماری کو بڑھا دیتا ہے۔  فَزَادَهُمُ اللَّـهُ مَرَضاً”،  سورہ بقرہ آیت ۱۰۔

درحقیقت جو کچھ اس نے خود چاہا ہے اسے دے دی جائے گی اور جو راستہ اس نے منتخب کیا ہے اور اس کی طرف رخ کیا ہے، اسی کی طرف اسے لے جایا جائے گا۔ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّىٰ”، سورہ نساء آیت ۱۱۵۔
جس نے ایمان کو تسلیم کرلیا اور ہدایت طلب کی تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ہدایت کو اضافہ کردے گا جیسا کہ سورہ محمدؐ، آیت ۱۷ میں ارشاد الٰہی ہے: وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى۔
اور اللہ تعالیٰ اس کے ایمان کے نور کو بڑھادے گا تا کہ ہر حق کو پہچانے اور اس کی طرف مائل ہوجائے اور ہر باطل سے فرار کرے۔

۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[اقتباس از کتاب قلب سلیم، آیت اللہ شہید عبدالحسین دستغیب شیرازی علیہ الرحمہ]

تبصرے
Loading...