عمل کے ذریعہ اسلام کی دعوت

خلاصہ: لوگوں کو اپنے عمل کے ذریعہ اسلام کی دعوت دینا چاہئے۔

عمل کے ذریعہ اسلام کی دعوت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     اسلام اور احکام اسلام کی تبلیغ کی کوشش کرنا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، اچھے کاموں سے لوگوں کو واقف کروانا اور برے کاموں سے روکنا تمام مسلمانوں پر واجب ہے، اگر کسی کو دیکھیں کہ اپنی ذمہ داری پر عمل نہیں کررہا ہے تو اس کو اسکی ذمہ داری کی جانب متوجہ کرنا چاہئے۔
     لوگوں کو برائی سے روکنے کے خاص طریقے ہیں جن کی رعایت کرنا ہر شخص کے لئے ضروری ہے، ایسا نہ ہو کہ کوئی شخص کسی کو برائی سے روکنے کی کوشش کررہا ہو لیکن اس کا برائی سے روکنے کا انداز صحیح نہ ہو، اس کا ایک نقصان یہ ہوسکتا ہے کہ وہ شخص جو برائی کررہا ہے وہ کبھی بھی اس برائی کو ترک نہیں کریگا، اسی لئے ہمیں چاہئے کہ ہم لوگوں کو برائی سے اس طرح روکیں جس طرح ہمارے اماموں نے ہم سے کہا ہے۔ جیسا کہ چھٹے امام، امام جعفر صادق(علیہ السلام) اس حدیث میں ارشاد فرمارہے ہیں: «كُونُوا دُعَاةَ النَّاسِ بِغَيْرِ أَلْسِنَتِكُم‏، لوگوں کو بغیر اپنی زبانوں کے دعوت دو»[بحارالانوار، ج۶۷، ص۳۰۹]، اس حدیث سے روشن ہے کہ اپنے عمل کو اس طرح کرو کے لوگ تمہیں دیکھ کر اچھے کاموں کی جانب راغب ہوں۔
بحار الانوار، علامه مجلسى‏، دار إحياء التراث العربي‏، بيروت‏، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ق۔

تبصرے
Loading...