جوانی کو غنیمت جانو

خلاصہ: جوانی ایک ایسی نعمت ہے جس کو اگر صحیح طریقہ سے استعمال نہیں کیا گیا تو سوائے پشیمانی کے کچھ بھی ہاتھ نہیں آتا۔

جوانی کو غنیمت جانو

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     جس طرح درختوں کی شاخیں اور ٹہنیاں موسم بہار میں نکھرتی ہیں، اسی طرح انسان کی روح جوانی میں نکھرتی ہے، جس طرح درخت بہار کے موسم میں ہرے بھرے ہوجاتے ہیں اسی طرح جوانی بھی روحی اور معنوی صلاحیتوں کو بارآور کرنے کا وقت ہے، یہ ایسی صلاحیتیں ہیں کہ اگر بارآور ہوجائیں تو ان کے نتیجہ میں انسان کی بقیہ عمر بڑھاپے تک انہی کے سایہ میں پروان چڑھتی ہے، جوانی کی اہمیت کو بتانے ہوئے رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) فرمارہے ہیں: «اِغتَنِم شَبَابَكَ‏ قَبْلَ‏ هَرَمِك، جوانی کو  بڑھا سے پہلے غنیمت جانو»[ج۷۴، ص۷۵].
     جوانی ایک ایسی نعمت ہے جو بہت جلدی گزر جاتی ہے اور جب یہ گزر جاتی ہے تو سوائے پشیمانی کے کچھ بھی ہاتھ میں نہیں آتا، اسی لئے جوان کو چاہئے کہ اپنی جوانی کی قدر کریں، اس کے ہر دن ہر لحظہ و لمحہ کو غنیمت سمجھیں کیونکہ یہی وہ وقت ہے جس میں انسان اپنے آپ کو سنوار سکتا ہے چاہے وہ دنیاوی اعتبار سے ہو یا اُخروی، اگر انسان نے اپنے آپ کو جوانی کے موقع پر سنوار لیا تو اس کا مستقبل یقینا کامیابی کے ساتھ ہوگا۔
*محمد باقر مجلسى، بحار الأنوار، دار إحياء التراث العربي – بيروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۲ ق.

تبصرے
Loading...