بلاء انسان کو بیدار کرتی ہے

خلاصہ: بلاء کے نازل ہونے کا ایک سبب یہ ہے کہ انسنان بلاء کے ذریعہ بیدارہوتا ہے۔

بلاء انسان کو بیدار کرتی ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     کبھی کبھی خداوند متعال بندہ کو بلاء میں اس لئے گرفتار کرتا ہے تاکہ اسے خواب غفلت سے بیدار کرے اور اس بات کو یاد کرے کہ اسکی حقیقی منزل آخرت ہے جہاں اسے ہمیشہ کے لئے رہنا ہے، امام صادق(علیہ السلام) اس کے بارے میں ایک یاددہانی کے طور پر اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں: «المومِنُ لَا یَمضِی عَلَیهِ اربَعُونَ لَیلَه الَا عَرَضَ لَهُ امرُ یَحزُنُهُ یُذَکَرُ بِهِ، مؤمن کے چالیس دن نہیں گزرتے مگر یہ کہ اس کے لئے کوئی نہ کوئی ایسی چیز پیش آتی ہے جو اسے غمگین کرتی ہے تا کہ اس کو اس چیز کے ذریعہ متنبہ کرے»[کافی، ج۲، ص۲۵۴]، خدا وند متعال نے اس طریقہ کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے یہاں تک کہ پیغمبروں پر اس طریقے کو اپنانا لازم اور ضروری جانا ہے تا کہ لوگ اس کے ذریعہ بیدار ہوں جیسا کہ اس آیت میں ارشاد ہورہا ہے: «فَذَکِّرْ إِنَّما أَنْتَ مُذَکِّرٌ [سورہ غاشیه، آیت:۲۱] پس آپ نصیحت کرتے رہیں کہ آپ فقط نصیحت کرنے والے ہیں»۔
     مؤمن کو بیدار کرنا  اتنا ضروری ہے کہ خداوند متعال اسے بلاؤوں میں مبتلاء کرتا ہے تاکہ وہ بیدار ہوجائے۔
*کلینی، محمد بن يعقوب‏، ناشر: دار الكتب الإسلامية، مكان چاپ: تهران‏، سال چاپ: 1407 ق‏،.

تبصرے
Loading...