ایسی عورت جو اپنے سر کے بال نامحرم سے نہ چھپاتی ہو

ایسی عورت جو اپنے سر کے بال نامحرم سے نہ چھپاتی ہو اسکے لیے سخت عذاب ہے۔

 بے حجاب عورت

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :لیلة اسری ابی الی السّماء ، رأیت نساء من اُمتی فی عذاب شدید فأنکرت شأنهن فبکیت لما رأیت من شدت عذابهن و رأیت امرئة معلّقة بشعرها یغلی دماغ رأسها(قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم) : أمّا المعلقة بشعرها فانها کانت لا تغطیّ شعرها من الرجال؛ رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرماتے ہیں :شب معراج میں نے اپنی امت کی عورتوں کو شدید عذاب میں مبتلا دیکھاجنھیں دیکھکر مجھے سخت تعجب ہوا اور میں نے ان کے عذاب کی شدت کی وجہ سے گریہ کیامیں نے ایک عورت کو دیکھا جو اپنے بالوں سے لٹکی ہوئی تھی اور اس کا دماغ پگھل رہا تھا فرمایا : البتہ جو عورت اپنے سر کے بالوں سے لٹکی ہوئی تھی یہ ایسی خاتون تھی جو اپنے سر کے بالوں کو نامحرموں سے نہ چھپاتی تھی۔[عیون الأخبار ، ج ٢ ، باب ٣٠ ، حدیث ٢٤]
اس حدیث سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ پردے کا خاص خیال رکھا جائے اور نامحرموں سے اپنی حفاظت کی جائے۔

تبصرے
Loading...