زیادہ دوست بنانے کے صفات

خلاصہ: نیک صفات کو اپنانے سے دوست زیادہ ہوتے ہیں۔

زیادہ دوست بنانے کے صفات

بسم اللہ الرحمن الرحیم
امام حسن عسکری(علیہ السلام) فرمارہے ہیں کہ اگر کسی کے اندر تین خصوصیات پائی جاتی ہیں تو اس کے دوست بہت زیادہ ہوتے ہیں: «مَنْ كانَ الْورَعُ سَجِيَّتَهُ، وَ الْكَرَمُ طَبيعَتَهُ، وَ الْحِلْمُ خَلَّتَهُ كَثُرَ صَديقُهُ، جس شخص کا پیشہ پرہیز گاری، کرم اسکی طبیعت اور حلم اس کا لباس ہوں اس شخص کے دوست بہت زیادہ رہینگے»[ بحار الأنوار، ج۶۶، ص۴۰۷]۔
     لوگوں سے دوستی کرنے کے لئے انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ کو اچھے صفات اور اخلاق سے آراستہ کرے تاکہ لوگ اس کی جانب رغبت پیدا کریں کیونکہ جب لوگ کسی کے اندر اچھے صفات کو دیکھتے ہیں تو خود با خود اس شخص کی جانب کھنچے چلے آتے ہیں اسی لئے اگر ہم لوگوں کو اپنے سے قریب کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کو اچھے کردار سے آراستہ کریں۔
* محمد باقرمجلسى، بحار الأنوار، دار إحياء التراث العربي – بيروت، دوسری چاپ،  ۱۴۰۳ق.

تبصرے
Loading...