ابن شہر آشوب غیروں كی نظر میں

بسم الله الرحمن الرحیم

اسلامی مفكرین اور دانشوروں كے اقوال اور نظریات ایسے چراغ ہیں جس كے پرتو میں ہم ابن شہر آشوب جیسی علمی شخصیت اور ان كی معنوی شان وعظمت كی معرفت بہتر انداز سے حاصل كر سكتے ہیں لہٰذا ہم یہاں دوسروں كے اقوال كی روشنی میں آپ كی عظمت اور علمی مقام كا نظارہ كریں گے:

1. علامہ میر مصطفی حسینی تفرشی (متوفی ۱۰۲۱) فرماتے ہیں : رشید الدین محمد شہر آشوب شیعہ فرقہ كے رہبر اوران كے فقیہ، بلیغ شاعر اور مصنف تھے…

2. شیخ ابو علی حائری (وفات۱۲۵۱) لكھتے ہیں :ابن شہر آشوب شیخ الطائفہ ہیں اور ان كی عظمت و بلندی كوبیان نہیں كیا جا سكتا ہے۔

3. شیخ حر عاملی (متوفی ۱۱۰۴ھ) فرماتے ہیں :ابن شہر آشوب عارف رجال واخبار و احادیث، شاعر و ادیب اور جامع تمام فضائل تھے۔

4. علامہ میرزا حسین نوری (متوفی ۱۳۲۰ھ) لكھتے ہیں : فخرالشیعہ، تاج الشریعة، افضل الاوائل اور ایسا گہرا اور متلاطم سمندر جو ساحل نہیں ركھتا، مناقب وفضائل كا احیاء كرنے والا، رشید الملّة والدین، شمس الاسلام والمسلمین، ابن شہر آشوب فقیہ، محدث، مفسر، محقق و…

5. عالم رجال اور محقق ملا علی قراجہ داغی دیزماری علیاری (متوفی ۱۳۲۷) رقم طراز ہیں : ابن شہر آشوب مازندرانی شیعہ طایفہ كے پیشوا اور مصنف تھے۔

جیسا كہ مختلف مصنفین كی كتابوں سے معلوم ہوتا ہے كہ اہل سنت كے علماء نے جس طرح ابن شہر آشوب كی تعریف و توصیف كی ہے اور ان كی عظمت كو بیان كیا ہے دوسرے علمائے شیعہ كے سلسلہ میں ندرت سے ہی ایسا كیا ہے۔ ہم یہاں ان اقوال میں سے ایك كی طرف اشارہ كر رہے ہیں تا كہ اس راستے سے بھی آپ كی شان و عظمت اور علمی شخصیت كو ملاحظہ كیا جائے۔

اہل سنت كے ایك بزرگ عالم دین صالح الدین صفدی لكھتے ہیں: محمد بن علی بن شہر آشوب شیعوں كی مشہور شخصیتوں میں سے ہیں ۔انھوں نے آٹھ سال كی عمر میں قرآن حفظ كر لیا تھا شیعوں كے علم اصول میں آخری درجات پر فائز تھے، جس زمانے میں عباسی خلیفہ مقتضی بغداد میں تھا اس وقت وہ قرآنی علوم، حدیث و اخبار و لغت اور نحو كی مشكلات كو حل كرنے اور منبر سے موعظہ كے سلسلہ میں دوسروں پر مقدم تھے۔

محمد رحیم بیگ محمدی

مترجم: سید شان حیدر زیدی

(گروہ ترجمہ سایٹ صادقین)


متعلقہ تحریریں:

ابن شہر آشوب مازندرانی کے  شاگردان

ابن شہر آشوب مازندرانی کی کامیابی

ابن شہر آشوب مازندرانی

 سید ابن طاؤوس کے اولاد

میراث باقیہ کارنامہ سید ابن طاؤوس

تبصرے
Loading...