ابن شہر آشوب شعر كے میدان میں

بسم الله الرحمن الرحیم

ابن شہر آشوب نے شعر و ادب كے میدان میں بھی اپنے كو اچھے انداز سے پیش كیا ہے آپ كے باقی ماندہ اشعار اس بات پر دلیل ہیں كہ آپ ایك زبر دست اور توانا شاعر اور ماہر ادیب تھے، آپ كے اكثر اشعار اخلاقی، عرفانی، حكیمانہ اور فضائل و مناقب اہل بیت علیہم السلام پر مشتمل ہوتے تھے۔آپ نے نثر ونظم دونوں كے ذریعہ شیعوں كے مخالفین كو جواب دیا ہے اور اس سے مربوط كافی تعداد میں اشعار كہے ہیں، آپ نے اپنےبیشتر اشعاركو كتاب مناقب میں مختلف مناسبتوں كے لحاظ سے درج كیا ہے افسوس كہ یہ مجموعہ ابھی تك دیوان یا شعری ڈائری كی صورت اختیار نہ كرسكا ۔ ہم یہاں پر آپ كے اشعار میں سے مدح ائمہ علیہم السلام بعد النبی ائمة لمعاشر…

“رحلت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ كے بعد لوگوں كے كچھ امام تھے لیكن آنحضرت كے بعد ہمارے پیشوا ان كے فرزند ہیں اس لیے كہ اگر اصحاب كی منزلت انكے صحابی ہونے كی بنیاد پر تھی تو یہ حضرات یہ شرف بھی ركھتے تھے اور ان كے جگر پارے بھی تھے” ۔

محمد رحیم بیگ محمدی

مترجم: سید شان حیدر زیدی

(گروہ ترجمہ سایٹ صادقین)


متعلقہ تحریریں:

ابن شہر آشوب مازندرانی کی کامیابی

ابن شہر آشوب مازندرانی

 سید ابن طاؤوس کے اولاد

میراث باقیہ کارنامہ سید ابن طاؤوس

سید ابن طاؤوس اور شکوہ

تبصرے
Loading...