محافل ومجالس صرف عوام کے وقت ومال کاضیاع نہ ہو۔۔!

اصلاح محافل ومجالس

محافل ومجالس صرف عوام کے وقت ومال کاضیاع نہ ہو۔۔!!

پچھلے خطبہ جمعہ میں امام جمعہ محترم حجۃ الاسلام سید عباس الموسوی نے اصلاح محافل ومجالس کے حوالے سے اہم نکات کی جانب اشارہ کیا ہے۔جن میں قصائد ومناقب کو روایتی انداز میں پڑھنے،جلسات کے دورانیےمیں اختصار،صرف منتخب مقررین سے استفادہ کے ساتھ نمود ونمائش کے بجائے اخلاص اور للٰہیت کی جانب توجہ دلائی ہے۔

یقینا محافل ومجالس کے بارے میں چند زاویے اہم ہیں۔

عوام کا وقت، حق الناس

ان محافل میں عوام اپنے وقت نکال کرشرکت کرتے ہیں۔اس لحاظ سے ان کے اوقات کو ضائع کرنا بھی ایک لحاظ سے حق الناس ہے۔مقررین معاشرہ کے لیے ضروری موضوعات پر پہلے سے تیاری کریں۔اور آیات،روایات اور سیرت اہل بیت کی روشنی مستند گفتگو کریں۔تاکہ سامعین محافل سے مستفید ہوں،قرآن،احادیث اور سیرت سے زیادہ سے زیادہ آشناہوں۔یہ مجالس کا اصل مقصد وہدف ہے۔خصوصا جس امام یاہستی کی محفل یامجلس ہےاسی کی سیرت،فرامین اور زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ معاشرتی مسائل کو بیان کریں۔

لوگوں کے اموال کا خرچ

ان محافل میں عوام وانتظامیہ تبرکات کے مد میں بھی مال خرچ کرتے ہیں۔اور وہ بھی انتہائی عقیدت کے ساتھ ۔لیکن یہ تمام اخراجات کرنے کے بعداس کا کوئی مقصد حاصل ہوناچاہیے۔جس کی جانب انتظامیہ کو بھی توجہ دینا لازم ہے۔

اہل ممبر کی ذمہ داری

لوگوں کے وقت اور مال خرچ کرنے کے اہم مقصدپر توجہ کے ساتھ ان ایام کو منایاجائے تویقینا مجالس کے خطبا وعلما ہی روح ہیں۔جن کی ذمہ داری ہے۔خواب،غیر ضروری باتوں کے بجائے لوگوں کو دین کی حقیقت،اصلاح معاشرہ اور احکام دین سے روشناس کرائیں۔

ممبرکاتقدس بحال ریے

ممبر کاتقدس بحال ہو۔منقبت،شعر وخطابت کے لیے اصول ومعیار ہوناچاہیے۔متاسفانہ پاکستان کی طرح ہمارے ہاں بھی آہستہ آہستہ محافل مجالس کا تقدس میں کمی آرہی ہے۔اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔فقط رسم کے طور پر مجالس نہ ہوں۔بلکہ اہداف کو مدنظر رکھیں۔

انتظامیہ کی ذمہ داری

ہرگاوں کے مجالس محافل کمیٹی اورانتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرئے تاکہ بامقصد محافل ومجالس سے مکمل استفادہ کرسکیں۔اور منظم انداز میں ان اجتماعات کو منعقد کریں۔خواتین کے پردہ پر خصوصی توجہ ہو۔۔۔۔۔

بہشتی
تبصرے
Loading...