امام علی بن محمد (نقی)، نویں امامؑ کے فرزند سنہ 212 ہجری کو مدینہ میں پیدا ہوئے اور سنہ 254 ہجری کو (شیعہ روایات کے مطابق) عباسی خلیفہ معتز کے ہاتھوں ـ زہر کے ذریعے سے ـ شہید ہوئے اور سامرا میں مدفون ہوئے۔
دسویں امام سات عباسی خلفاء ـ مامون، معتصم، واثق، متوکل، منتصر، مستعین اور معتز ـ کے ہم عصر تھے۔ سنہ 220 میں آپؑ کے والد بزرگوار بغداد میں مسموم ہوکر شہید ہوئے تو آپؑ اس وقت مدینہ میں تھے۔ بأمر خدا اور اسلاف طاہرین کی وصیت کے مطابق منصب امامت پر فائز ہوئے۔ آپؑ نے دینی معارف کی تبلیغ اور نشرواشاعت کا اہتمام کیا