چہلم امام حسین پر نگاہ نو

چہلم امام حسین علیہ السلام  پر نگاہ نو

مجموعہ مقالات

عرضِ مولف

چہلم امام حسینؑ اسلامی تمدن کا عالمی مظہر بن چکا ہے۔ ہمیں جدید دور کے نئے تقاضوں کے مطابق اس پر نگاہِ نو ڈالنے کی ضرورت ہے۔اس عظیم عالمی دِن کے دو زاویے ہیں، ایک عملی اور دوسرا نظریاتی ۔ عملی اعتبار سے چہلم امام حسینؑ میں شرکت ایک سنت ہے، جو نسل در نسل منتقل ہو رہی ہے اور نظریاتی اعتبار سے یہ سنت ایک تمدن کی تبلیغ ہے۔ جو لوگ چہلم امام حسینؑ کےموقع پر کربلا کا سفرِ کریں ، ان کی معلومات میں جو اضافہ ہو اور اُن کی آنکھیں جو کچھ دیکھیں، انہیں اسے آگے بیان کرنا چاہیے۔ انہیں اپنے اس سفر کے معنوی و روحانی مشاہدات و تجربات اور اپنے عملی مطالعات کو احسن استدلال کے ذریعے نسل در نسل منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

چہلم کے روز صرف ماتم و نوحہ اور پیدل چلنا کافی نہیں ہے بلکہ چہلمِ امام حسین ؑکے ثمرات سارا سال نظر آنے چاہیے۔ ہمیں ساراسال اپنے عمل، نظریات اور عقائد کے اعتبار سے حضرت امام حسینؑ کی طرف آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔ ہم آگے بڑھیں گے تو ہمارا تمدن بھی آگے بڑے گا ، ہماری نسلیں بھی آگے بڑھیں گی اور منہجِ ِحسینی پر ہمارا یہی آگے بڑھناہی تو ہمیں امام مہدی ؑ تک پہنچائے گا۔

جنہوں نے جس انداز میں بھی اس کتاب کی تالیف میں اپنا حصہ ڈالا دراصل انہوں نے ایک حسینی تمدن کے استحکام میں اپنا حصہ ڈلا ہے۔یہ کتاب ان کی طرف سے حسینی ملت کیلئے ایک ہدیہ ہے ۔ ایک ایسا ہدیہ جس کی اہمیت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جائے گی۔

تبصرے
Loading...