تکبر، ذلت اور تنھائی کا سبب

خلاصہ: متکبر شخص اپنے تکبر کی وجہ سے لوگوں میں تنھا ہوکر رہ جاتا ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     تکبر یعنی انسان کا اپنے آپ کو کچھ سمجھنا اور انسان جب اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگتا ہے تو لوگوں میں رسواء ہوجاتا ہے اور تنھا ہوکر رہ جاتا ہے، متکبر انسان لوگوں کی نظروں سے گرجاتا ہے اسے ذلت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا امام علی(علیہ السلام) فرماتے ہیں: «مَنْ تَكَبَّرَ عَلَى النَّاسِ ذَل‏؛ جو شخص دوسروں کے ساتھ تکبر کرتا ہے، ذلیل ہوجاتا ہے»[بحار الانوار، ج۱، ص۱۶۰]، پھر فرماتے ہیں«أَمْقَتُ النَّاسِ الْمُتَكَبِّر؛ لوگوں کے نزدیک منفورترین شخص(متکبر ) ہے»، متکبر شخص اپنے تکبر کی وجہ سے لوگوں میں تنھا ہوکر رہ جاتا ہے کیونکہ انسان فطرتا متواضع اور منکسرالمزاج انسان سے محبت کرتا ہے اور متکبر انسان سے نفرت کرتا ہے لہذا متکبر انسان کا کوئی دوست نہیں ہوتا جس کے بارے میں امام علی(علیہ السلام) اس طرح فرماتے ہیں:«لیس للمتکبر صدیق؛ متکبر شخص کا کوئی دوست نہیں ہوتا»[غرر الحکم، ص۵۵۷]۔
*محمد باقر مجلسی، دار احیاء التراث العربی، بیروت، ۱۴۰۳ق۔
*عبدالواحد ابن محمد تمیمی، دارالکتاب الاسلامی، قم، دوسری چاپ، ۱۴۱۰ق۔

تکبر، ذلت اور تنھائی کا سببذلت کا سببتنھائی کا سبب