مسجد مقدّس جمكران کی نماز

مسجد مقدّس جمكران کی نماز

مسجد مقدّس جمكران   کی  نماز

جناب حسن بن مثلہ جمکرانی کہتے ہیں:

 ہمارے مولا حضرت صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف نے فرمایا :

لوگوں سے کہو : اس مکان کی طرف رغبت پیدا کریں اور اس کا احترام کریں ۔اس جگہ چار رکعت نماز پڑھیں: دو رکعت نماز تحیت مسجد کہ جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورئہ حمد  اور سات مرتبہ سورئہ توحید پڑھیں اور ہر رکوع و سجدے میں اں کا ذکر سات مرتبہ پڑھیں۔

 پھر دو رکعت نماز صاحب الزمان صلوات اللہ علیہ پڑھیں ،او راسی طرح جب سورئہ حمدپڑھتے ہوئے( إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيّاكَ نَسْتَعينُ ) پر پہنچیں تو اسے سو(١٠٠)مرتبہ پڑھیں اس کے بعد سورئہ حمدآخر تک پڑھیں۔ دوسری رکعت بھی اسی طرح پڑھیں اور ہر رکوع و سجدے میں اس کا ذکر سا ت مرتبہ پڑھیں۔جب نماز تمام ہو جائے تو تہلیل یعنی ”لاٰ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ”کہیں اور حضرت فاطمہ زہرا  علیہا السلام کی تسبیح پڑھیں اور تسبیح پڑھنے کے بعد سر سجدہ میں رکھیں اورسو( ١٠٠)مرتبہ محمدۖ وآل محمد علیہم السلام پر صلوات بھیجیں۔

پھرآنحضرت نے اس طرح فرمایا :

فمن صلّاها فكأنّما صلّى في البيت العتيق ۔

جو بھی اس نماز کو پڑھے ایساہے کہ اس نے خانہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے۔١

——————————————————

1) جنّة المأوى : 231.  

 

منبع: ویب  سائٹ  گروه فرهنگی هنری سه نقطه، 

«صحیفه مهدیه» صفحه131:  

 

 

امام مھدی (عج)