ياد رہے کہ دو دن قبل حيدرآباد دکن ميں سائيکلوں ميں نصب دو بم دھماکوں کے نتيجے ميں کم سے کم بيس افراد ہلاک اور اسي سے زائد زخمي ہوگئے تھے – يہ دونوں دھماکے جمعرات کي شام حيدرآباد ميں ايک سنيماگھر اور ايک بس اڈے کے قريب ہوئے تھے –
ان دھماکوں کے بعد آندھرا پرديش، مہاراشٹرا، کرناٹکا اور دہلي سميت ہندوستان کے تمام اہم شہروں ميں سيکورٹي اداروں کو الرٹ کرديا گيا ہے-