اپنے شوہر كے شغل اور پيشے پر اعتراض

اپنے شوہر كے شغل اور پيشے پر اعتراض

ہر انسان كو كوئي پيشہ اختيار كرنا پڑتاہے اور اپنے پيشے كے مطابق زندگى گزارنى پڑتى ہے _ ايك ڈرائيور اپنى عمر كا بڑا حصہ راستوں ميں گزارتا ہے اور دوسرے لوگوں كى طرح ہر رات اپنے گھر نہيں آسكتا _ ايك چوكيدار بعض راتوں ميں يا ہر رات چوكيدارى كرتاہے _ ايك ڈاكٹر كو كم موقع ملتا ہے كہ اپنے خاندان والوں كے ساتھ فراغت و اطمينان كے ساتھ بيٹھے يا تفريح كرے _ ايك استاد يا دانشور جو مطالعہ كا عادى ہے مجبور ہے كہ راتوں كو مطالعہ كرے _ بعض پيشے ايسے ہوتے ہيں جن ميں زيادہ تر سفر ميں رہنا ہوتا ہے _ تيل بيچنے والے كے پاس سے تيل كو بوآتى ہے _ ميكنيك كا لباس چكنا رہتا ہے اور اس ميں سے تيل كى بو آتى ہے _ كوئلہ فروش ہميشہ سياہ رہتا ہے _ راتوں كوڈيوٹى دينے والا مزدور مجبور ہے كہ راتوں كو كارخانے ميں جائے _ايسے بہت كم پيشے ہيں جن ميں مكمل طور پر سكون و اطمينان ميسر ہو _ زندگى كى گاڑى چلانے كے لئے كوئي نہ كوئي پيشہ اختيار كرنا پڑتاہے _ روٹى پيدا كرنا كوئي آسان كام نہيں _ مرد كے لئے ان مشكلات كو جھيلنے كے علاوہ اور كوئي چارہ نہيں _ البتہ ايك اور مشكل پيدا ہوجاتى ہے اور وہ ہے اس سلسے ميں خاندان والوں كا عدم تعاون _عورتيں عموماً ايسا شوہر پسند كرتى ہيں جو ہميشہ وطن ميں رہے _ اول شب گھر آجائے فرصت كے اوقات اس كے پاس زيادہ ہوں تا كہ سير و تفريح ميں وقت گزار جا سكے _ اس كا پيشہ باعزت ، صاف ستھر اور زيادہ آمدنى والا ہو _ ليكن افسوس كہ بہت سے مردوں كے پيشے ان كى بيويوں كى مرضى كے مطابق نہيںہوتے _خاندانى زندگى كى مشكلات كا سلسلہ يہى سے شروع ہوتا ہے _ ايك دڑائيور جو مسلسل كئي كئي دن اور راتيں بيابانوں ميں زخمت اٹھا پھرتا ہے ، سينكڑوں پريشانيوں كا مقابلہ كرتا ہے نہ ٹھيك سے سوسكتا ہے نا قاعدے سے كھانا كھاپاتا ہے اور جب چند شب وروز باہر گزارنے كے بعد تھكا ہا راگھر آتا ہے تا كہ چند گھنٹے آرام كرے اور اپنے گھروں كے حالات سے باخبر ہو تو ابھى گھر ميں داخل بھى نہيں ہوتا كہ بيوى كے نالہ و فرياد اور شكايتوں كا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ، بھلا يہ بھى كوئي زندگى ہے _ مجھ بد نصيب كوان بچوں كے ساتھ چھوڑكر خود نہ معلوم كہاں چلے جاتے ہو _ سارے كام مجھے تنہا انجام دنا پڑتے ہيں _ ا ن شيطان بچوں سے تو ميں تنگ آگئي ہوں _ ڈرائيونگ ذرا بھى اچھا كام نہيں ہے _ اپنا شغل تبديل كرلو_ ميں سارى عمراس طرح زندگى بسر نہيں كرسكتى _
بيچارہ مرد جوان اعتراضات ، شكايتوں اور ہنگاموں كے بعد تھكاہارا، پريشان حال ٹركبس يا ٹيكسى چلاتا ہے اس كے مسافروں كا توبس اللہ ہى حافظ ہے _ايك ڈاكٹر جسے صحيح سے آدھى رات تك طرح طرح كے مريضوں سے پنٹنا پڑتا ہے اور اس كے اعصاب اور دماغ مسلسل كام كے سبب كافى تھك جاتے ہيں _ اگر گھر ميں بھى اسے سكون نہ ملے اور بيوى اپنى شكايتوں كے دفتر كھول كے بيٹھ جائے تو اس كا كيا حال ہوگا _ وہ تھكے اعصاب اور پريشان دماغ كے ساتھ اپنا كام كس طرح بخوبى انجام دے سكتا ہے وہ مزدور جو سارى رات سويا نہيں ہے اور كام كرتا رہا ہے جب صبح آرام كرنے كى خاطر گھر آتا ہے ، اگر يہاں بھى اسے سكون نہ ملے اور بيوى كى شكايتوں اور اعتراضات سے دوچار ہونا پڑے تو وہ دوبارہ اپنے كام كو انجام دينے كےلئے كس طرح جا سكتا ہے ؟ دانشور جس كا كام تحقيق ومطالعہ كرنا ہے اگر اس كى بيوى اس سے تعاون نہ كرے اور اس كے كاموں پر اعتراضات كرے تو وہ اپنے مشن ميں كس طرح كامياب ہوسكتا ہے ؟ايسے ہى موقعوں پر عقلمند اور نادان عورت كا فرق محسوس ہوتا ہے _خواہر گرامي ہم دنيا كے تمام كاموں گو اپنى مرضى و خواہش كے مطابق چلانے پر قادر نہيں ہيں _ ليكن ہم خود كو حالات كے مطابق ڈھالنے پر قدرت ركھتے ہيں _ روزى روٹى كا انتظام كرنے كے لئے آپ كا شوہر مجبور ہے كہ كوئي پيشہ اختيار كرے _ ہر پيشہ اور كام كے كچھ اصول لوازم ہوتے ہيں _ آپ چاہيں تو اپنى زندگى كے كاموں كو اس كے پيشے كے مطابق اس طرح سے ترتيب دے سكتى ہيں كہ وہ بھى سكون و آزادى كے ساتھ اپنے كاموں كو انجام دے سكے اور آپ بھى اطمينان كے ساتھ زندگى گزارسكيں _ صرف اپنے آرام و آسائشے كى فكر نہ كيجئے اپنے شوہر كے آرام كى بھى تھوڑى سى فكر كيجئے _ دانشمندى اور ايثار سے كام ليجئے _ ايك سليقہ مند اور ہوشيار بيوى كى طرح اپنے فرائض انجامد ديجئے _ اگر آپ كے شوہر ڈرائيور ہيں اوركئي راتوں كے بعد تھكے ماندے گھر آتے ہيں تو خندہ پيشانى اور مسكراہٹ كے ساتھ ان كا استقبال كيجئے _ ان سے محبت كا اظہار كيجئے تا كہ ان كى تھكن دور ہوجائے _ بدمزگى پيدا كرنے والى باتوں سے گريز كيجئے _ ان كے پيشہ پر اعتراض نہ كيجئے _ ڈرائيونگ
62كے پيش ميں اخر كيا برائي ہے؟وہ بيچارہ تو آپ كے آرام و آسائشے كى خاطر اپنے شب و روز جنگل و بيابانوں ميں ڈرائيونگ كرتا پھرتا ہے _ اس كى قدردانى كرنے كے بجائے آ پ اس كے پيشے كى برائي كرتى ہيں _آپ كا يہ طرز سلوك اسے زندگى اور گھر كى جانب سے لاپروا بناديتا ہے _ اس كے پيشے ميں كوئي برائي نہيں ہے _ وہ سماج كى خدمت كرتا ہے _ روزى كمانے كے لئے زحمت اٹھاتا ہے _ اگر كاہلى كرتا يا ناجائز پيشہ اختيار كرليتا تو كيا وہ اچھاہوتا ؟ اس كے كام ميں كوئي برائي نہيں ہے _ عيب تو خود آپ ميں ہے كہ اس سے توقع ركھتى ہيں كہ وہ ہر شب گھر آجائے _ اور خود كو اپنے موجودہ حالات كے مطابق تيار نہيں كرتيں _كيا يہ خود آپ كے حق ميں بہتر نہ ہوگا كہ اس قسم كى زندگى كے لئے آپ اپنے كو تيار كرليں اور اس كى عادت ڈل ليں اور نہايت خوشى واطمينان كے ساتھ زندگى گزاريں اور جب آپ كے شوہر گھر آئيں تو ان كا گر مجوشى سے استقبال كريں او ر محبت بھر ے لہجہ ميں ان كے كام اور ان كى زحمتوں كى تعريف كريں _ اور ان كى ہمت افزائي كريں اور مسكراہٹ كے ساتھ گھر كے دروازے تك ان كو رخصت كرنے آئيں _ آپ كا يہ طرز عمل ان كے دل كو سارے دن مسرور و شاد ركھے گا _ اوروہ خوش خوش گھر واپس آئيں گے _ محنت و لگن كے ساتھ اپنے فرائض انجام ديں گے _ گھر سے ان كى دلچسپى برقراررہے گى اور اپنا وقت باہر سير سپاٹے ميں نہيں گزازيں گے _ ان كے اعصاب صحيح و سالم رہيں گے _ آپ كے آرام و آسائشے كا انھيں اور زيادہ خيال رہے گا _ اور زيادہ محنت كرسكيں گے _اگر آپ كے شوہر كا كام اس قسم كا ہے كہ انھيں راتوں كو ڈيوٹى دينى ہوتى ہے اور وہ آپ كے اخراجات پورے كرنے كے لئے اپنے رات كى نيند و آرام تج ديتے ہيں تو اس قسم كى زندگى كا خود كو عادى بناليجئے اور ناپسنديدگى كا اظہار نہ كيجئے _ اگر تنہائي سے آپ كا دل گبھراتا ہے تو ايسا كر سكتى ہيں كہ گھر كے كچھ كاموں كو رات كے وقت انجام ديں _ رات كے كچھ حصہ ميں سلائي كيجئے _ كاڑھئے _ بنئے _ مطالعہ كيجئے _ جب آپ كے شوہر كارخانے سے گھر آئيں تو فوراً ان كو چاہئے ناشتہ ديجئے _ ان كے آرام كرنے كے لئے كمرہ
63تيارركھئے تا كہ اپنى تھكن دور كرليں بچوں كو عادت ڈاليئےہ شور و غل نہ مچائيں او ر آپ كے شوہر كى خوابگاہ كے نزديك نہ جائيں _ ان كو سمجھايئےہ تمہارے والد رات بھر سوئے نہيں ہيں اب انھيں آرام كرنا چاہئے _ بلكہ يہ بھى كر سكتى ہيں كہ بچے اور آپرات ميں كحم سوئيں آوردن ميں اپنے شوہر كے ساتھ كچھ دير آرام كرليں _ ان كے آرام ميں خلل نہ ڈالئے _ اس بات كومد نظر ركھئے كہ آپ كے شوہر سارى رات بيدار رہے ہيں اوردن ان كے لٹے بمنز لہ شب كے ہے _ اس لئے بغير شور وغل كے انھيں آرام كرنے كا موقع ملنا چاہئے _ ايسے حالات ميں خواتين كو اپنے پرو گرام كو دو طرح سے مرتب كرنا چاہئے _ ايك اپنے لئے اور ايك اپنے شوہر كے لئے _ تا كہ ماحول كى كشيدگى كے سبب اس كى خستہ روح اور زيادہ خستہ و مضمحل نہ ہو جائے 0 اس كے اعصاب كو صحيح و سالم رہنے ديجئے تا كہ ضروريات زندگى كى فراہمى كے لئے پورى طرح سرگرم عمل رہے _ اس كے شغل مين عيب تہ لكا لئے _ اس كے پيشے ميں كيا برائي ہے ؟ اگر بيكار ہوتا يا سستى و كاہلى سے سے كام ليتا يا آوارہ گردى كرتا پھر تا تو كياوہ بہتر ہوتا ؟ آپ كو تو فخر كرنا چا ہئے كہ آپ كا شوہر ايسا مختى اور جفا كش ہے جو روزى روٹى كمانے كے لئے اپنى راتوں كى نينديں حرام كرتا ہے _ اس كى ہمت و حوصلہ كى قدر دانى كيجئے _ نہايت محبت اور متبسم ہنوٹوں كے ساتھ اس كو دروازے تك رخصت كيجئے _ اگر آپ كا شوہر ڈاكٹر ، يا مطالعہ كا عادى اور دانشور ہے اور معاشرے كے لئے شب وروز محنت كرتا ہے تو اس كى حوصلہ افزائي كيجئے اور ايسے قابل شوہر پر فحر كيجئے _ اس كا پيشہ اس قسم كا ہے كہ فرصت كے اوقات اس كے پاس زيادہ نہيں ہيں ليكن آپ اس كے پيشے اور كام كے مطابق اپنا پرو گرام ترتيب دے سكتى ہيں _ اس سے اس بات كى توقع نہ كيجئے كہ آپ كى مرضى كے مطابق زندگى گزارنے گزارنے كے لئے وہ اپنے پيشے اور كام سے دستبر دا رہوجائے _ اس كو آزادى كے ساتھ اطمينان وسكون كے ماحول ميں اپنے كاموں اور مطالعہ ميں مشغول رہنے ديجئے _ جس وقت وہ كام ميں مشغول ہو اس وقت آپ گھر كے كاموں كو انجام دے سكتى ہيں _ باقى وقت كتاب پڑھنے ميں گزار يئےا اس كى اجازت سے اپنے دوستوں او رعزيزوں كے گھر ملنے چلى جايئےيكن يہ
64كوشش كيجئے كہ جب آپ كے شوہر كے آرام كا وقت ہو اس وقت آپ گھر پر موجود ہوں _ پہلے سے اس كے استقبال كے لئے تيار رہئے _ اور جب وہ گھر ميں داخل ہوتو نہايت گر مجوشى اور شيريں لجے ميں گفتگو كركے اس كى تھكن كو دور كيجئے_ اس كے كاموں پراعتراض كركے اس كے كے تھكے ہوئے اعصاب كو مزيد مضمحل نہ كيجئے _ اگر آپ صحيح طريقے سے اسك بيوى كے فرائض انجام ديں گى تويہ چيز نہ صرف آپ كے شوہر كى عظمت و ترقى كا سبب بنے كى صلاحيت ہر عورت ميں نہيں ہوتى ، اثيار و فداكارى اور اچھے طرز سلوك اپنى صلاحيتوں كو اجاگر كيجئے _ اگر آپ كے شوہر كا كام اس قسم كا ہے جس مين ان كا لباس گندہ ہو جاتا ہئے تو اعتراض اور لعن طعن نہ كيجئے _ يہ نہ كہٹے كہ يہ گندہ پيشہ منتخب كيا ہے اس كو چھوڑدو _ كيونكہ يقينا يہ كام انھوں نے كسى وجہ سے اور سوچ سمجھ كر منتخب كيا ہے ، خاتون محترم كسى بھى قسم كے كام ميں كوئي برائي نہيں ہے _ ہاں بيكار بيٹھے رہنا يا سستى سے كام لينا يا ناجائز كاموں كو انجام دينا عيب ہے _ آپ كو چاہئے كے ايسے مرد كى قدر كريں جو روزى كمانے كے لئے اتنى محنت كرتا ہے اور اپنا پسينہ بہاتا ہے _ برا بھلا كہہ كر اس كى حوصلہ شكنى نہ كيجئے اور پيشہ تبديل كرنے كے لئے اس سے اصرار نہ كيجئے _ يقينا اپنے لئے مناسب سمجھ كر ہى اس كا انتخاب كيا ہے _آپ كو كسب معاش اور ملازمتوں كا حال معلوم نہيں _ آپ سمجھتى ہيں شغل بدل لينا بہت آسان كام ہے _ اصولى طور پر اس كے پيشے ميں آخر برائي ہے جو آپ اس كو تبديل كرانے پر مصر ہيں _ آخر تيل بيچنا _ كوئلہ بيچنا _ مشينوں اور پرزوں كى تعمير و مرمت كرنا جيسے كاموں ميں كيا برائي ہے ؟ فقط ايك عيب جو آپ نكال سكتى ہيں وہ لباس كا گندہ ہوجانا ہے _ اس مشكل كو بھى بہت آسانى سے حل كہئے كہ كام كے لئے ايك عليحدہ لباس استعمال كرے _ اس كے كپڑوں كو جلدى جلدى دھوكر صاف كرديا كيجئے _ بہرحال يہ مسئلہ اتنا اہم نہيں ہے جس كے سبب عليحدگى اور طلاق تك كى نوبت آجائے _ بعض عورتوں كى بہانہ با زيان اور اعتراضات واقعى مضحكہ خيز ہوتے ہيں _
65ايك عورت نے عدالت ميں كہا كہ ميرے شوہر نے اپنا شغل تبديل كرليا ہے _ اس كے پاس سے تيل كوئي بو آتى ہے اور ميں اس صورت حال سے تنگ آچكى ہوں _ (60)
 

http://shiastudies.com/ur/2411/%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d8%b4%d9%88%db%81%d8%b1-%d9%83%db%92-%d8%b4%d8%ba%d9%84-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%be%d9%8a%d8%b4%db%92-%d9%be%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d8%aa%d8%b1%d8%a7%d8%b6/

تبصرے
Loading...