(۴) حضرت خدیجه علیها السلام کا چاندی سے بنا خیمہ کہ جو امام صادق علیه السلام نے ابو بصیر کو دکھایا

(۴) حضرت خدیجه علیها السلام کا چاندی سے بنا خیمہ کہ جو امام صادق علیه السلام نے ابو بصیر کو دکھایا

(۴)

حضرت خدیجه علیها السلام کا چاندی سے بنا خیمہ

کہ جو امام صادق علیه السلام نے ابو بصیر کو دکھایا

کتاب « فضائل اهلبیت علیهم السلام کے بحر بیکراں میں سے ایک ناچیز قطرہ» یوں وارد ہوا ہے:

کتاب «بصائر الدرجات» میں لکھتے ہیں کہ ابو بصير کہتے ہیں:

    میں اپنے مولا حضرت امام صادق‏ عليه السلام کی خدمت میں حاضر تھا اور آنحضرت نے اپنا مبارک پاؤں زمین پر مارا تو اچانک ایک شمندر ظاہر ہوا جس میں چاندی کی کشتیاں تھیں۔

    میں اپنے مولا کے ساتھ ایک کشتی میں سوار ہوا اور کشتی چلنے لگی اور ہم ایک ایسے مقام پر پہنچے کہ جہاں چاندی کے خیمہ نصب تھے۔

    حضرت امام صادق علیہ السلام ان میں سے ایک خیمہ میں داخل ہوئے اور جب باہر تشریف لائے تو فرمایا:

 میں سب سے پہلے جس خیمہ میں داخل ہوا، کیا تم نے دیکھا ہے؟

 میں نے عرض کیا: جی ہاں۔

 فرمایا:یہ پيغمبر خداصلى الله عليه وآله وسلم ہے ، اور وہ ایک خیمہ امير المؤمنین على‏ عليه السلام کا ہے اور وہ تیسرا خیمہ جناب فاطمه زہراء عليہا السلام کا ہے اور وہ چوتھا خیمہ حضرت خديجه كبرى‏ عليہا السلام ہے، اور پانچواں خیمہ امام حسن مجتبى‏ عليه السلام  اور چھٹا خیمہ امام حسين‏ عليه السلام کا ہے، اور ساتواں خیمہ امام سجّاد عليه السلام اور آٹھواں خیمہ میرے والد بزرگوار  امام باقرعليه السلام کا ہے اور نواں خیمہ میرا ہے۔

 وليس أحد منّا يموت إلّا وله خيمة يسكن فيها .

ہم میں سے جو بھی دنیا سے رخصت ہوتا ہے اس  کے لئے ایک خیمہ ہے جس میں وہ سکونت پذیر ہوتا ہے۔

 

 

منبع: « فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: 2 / 603 ح 1037»

 

 

تبصرے
Loading...