دفاعی نظریات پر مشتمل رہبر انقلاب کی ۱۲ کتابوں کی رونمائی

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفاعی نظریات پر مشتمل بارہ کتابوں کی رونمائی کر دی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مذکورہ بارہ کتابوں کی رونمائی اتوار کے روز تہران میں اسی عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران عمل میں آئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔
یہ کتابیں بنیادی دفاعی نظریات، سافٹ وار، سائنس و ٹیکنالوجی، نظریاتی، معنوی اور انسانی سرمایہ، ہوشمندانہ دفاع، نالج بیس دفاع، میرٹ بیس دفاع اور دفاعی سفارت کاری جیسے موضوعات کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نظریات پر مشتمل ہیں۔
آیت العظمی سید علی خامنہ ای کے دفاعی نظریات کی تشریح کے عنوان سے ہونے والی اس کانفرنس سے ایرانی فوج کے کمانڈرانچیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی، وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی اور بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے
Loading...