یوم قدس کا عقیدت مندانہ انعقاد

القدس لنا

عالم اسلام کو چاہئے کہ یوم قدس منائے۔ مسلم عوام، ضمیر فروش حکومتوں کو اس کی ہرگز اجازت نہ دیں کہ وہ ظاہری پرامن فضا میں جو انہوں نے قائم کر لی ہے، فلسطین کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں، رفتہ رفتہ اسے نگل لیں اور سب کچھ بھلا دیا جائے۔

جن حکومتوں نے غاصب حکومت سے سازباز کی اور فلسطینیوں کو قربان کر دیا انہیں کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ یوم قدس کو عقیدت و احترام سے منائیے اور اس کو خاص اہمیت دیجئے۔ اگر عالمی میڈیا اسے منعکس نہیں کرتا تو نہ کرے۔ جو لوگ صیہونی جیلوں میں بند ہیں انہوں نے ہم سے کہا ہے کہ آپ کے نعروں، میدان میں آپ کی آمد اور آپ کی بھنچی ہوئی مٹھیوں سے جو آپ کے عزم و ارادے کی صداقت کی غماز ہے، ہمیں تقویت ملتی ہے، مضبوطی کا احساس ہوتا ہے۔ جو لوگ صیہونی جیلوں کی دیواروں کے اندر ہیں انہیں احساس تنہائی نہ ہونے دیا جائے تاکہ وہ استقامت جاری رکھیں۔ وہ عورتیں اور مرد جو بیت المقدس، غزہ پٹی اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر شہروں کی گلیوں اور کوچوں میں صیہونی اوباشوں کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں، یہ محسوس کریں کہ آپ ان کی پشتپناہی کے لئے موجود ہیں تاکہ وہ مزاحمت و استقامت کو جاری رکھیں۔ البتہ حکومتوں کے بھی فرائض ہیں ۔

بشکریہ رسا نیوز


متعلقہ تحریریں:

سیاسی صیہونیزم کی تشکیل کے اسباب

صیہونیزم اور ٹروریزم

تبصرے
Loading...